ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکی جاسوسوں نے چین سے کورونا وائرس کی خفیہ معلومات چوری کرلیں، نیاانکشاف

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ امریکی جاسوسوں نے چینی شہر ووہان کی تجربہ گاہ سے ناول کورونا وائرس کے بارے میں خفیہ معلومات چوری کرلی ہیں جو کسی قیمتی خزانے سے کم نہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یہ وہی خفیہ معلومات ہیں جو 2019 میں سب سے پہلے ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2)کی

جینیاتی ترکیب (جینیٹک میک اپ)کو ظاہر کرتی۔البتہ، یہ معلومات خام نوعیت کی ہیں جنہیں ترتیب دینے اور سمجھنے کے بعد ناول کورونا وائرس کی اصلیت کا پتا لگانے میں امریکی ماہرین کو خاصا وقت لگ سکتا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے 26 مئی کے روز اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ 90 دن میں ناول کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق معلومات حاصل کریں اور پتا چلائیں کہ ووہان لیب میں اس وائرس کی تیاری کا مفروضہ درست ہے یا غلط۔واضح رہے کہ پچھلے سال (2020) سے یہ مفروضہ گردش میں ہے کہ سارس کوو 2 وائرس قدرتی طور پر وجود میں نہیں آیا بلکہ اسے چینی شہر ووہان کی تجربہ گاہ میں بنایا گیا تھا جو شاید غلطی یا بے احتیاطی سے لیک ہوگیا جس کے نتیجے میں کووِڈ 19 کی موجودہ عالمی وبا کا ظہور بھی ہوا۔اگرچہ دنیا بھر سے وائرس کے ماہرین بھاری اکثریت سے اس مفروضے کو مسترد کرچکے ہیں لیکن اب بھی بیشتر امریکی سیاستدانوں اور بعض ماہرین کو یقین ہے کہ یہ وائرس چینی سائنسدانوں نے ہی تیار کیا تھا۔دوسری طرف بائیڈن انتظامیہ کا الزام ہے کہ چین نے ناول کورونا وائرس کی ابتدا کا سراغ لگانے کیلیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم سے تعاون نہیں کیا اور انہیں ووہان میں وائرولوجی کی متعلقہ تجربہ گاہ میں نہایت اہم معلومات تک رسائی نہیں دی گئی۔امریکی ذرائع کا دعوی ہے کہ یہ وہی معلومات ہیں جو چین نے اب تک دنیا سے چھپائی ہوئی ہیں؛

اور جنہیں حاصل کرکے سارس کوو 2 وائرس کے قدرتی یا تجربہ گاہ میں تیار ہونے کی تصدیق ہوسکے گی۔امریکی ایجنٹوں نے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت خفیہ طور پر ایسے ماہرین کی بھرتی شروع کردی ہے جو چینی زبان بولتے ہوں۔اسی کے ساتھ امریکی محکمہ توانائی(ڈی او ای)میں موجود سپرکمپیوٹر بھی استعمال کیے جارہے ہیں تاکہ حاصل ہونے والے اولین ناول کورونا وائرس کی جینیاتی معلومات (جینیٹک ڈیٹا)کا تجزیہ جلد از جلد مکمل کرکے اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دی جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…