منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں صوبائی وزیرکا بھائی قتل

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں اسد کھوکھر کے بھائی

مبشر کھوکھر جاں بحق ہوگئے۔مبشر کھوکھر فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے، انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے جانے کے بعد پیش آیا۔عینی شاہد کے مطابق وزیراعلی واپسی کیلئے کار میں بیٹھے ہی تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر ہوا۔ذرائع کے مطابق دو حملہ اورگھات لگاکرگیٹ پرموجود تھے، جیسے ہی نامزد صوبائی وزیر سمیت تینوں بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کوگیٹ پرچھوڑنے آئے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔وزیراعلیٰ کے اسٹاف نے فائرنگ کرنے والے ملزم کوپکڑلیا جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔فائرنگ کے واقعے کے بعد دعوت ولیمہ منسوخ کردی گئی ،تقریب ڈیفنس میں فارم ہائوس میں منعقد ہورہی تھی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پولیس پنجاب سے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کی قانون کے مطابق سزا یقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…