منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے بنائی گئی نئی آٹو پالیسی میں کار ساز کمپنیوں کو ٹیکس اور ڈیوٹیز میں کئی طرح کی رعایتیں دی گئیں، جس سے کاروں کی قیمت میں قدرے کمی آئی۔تفصیلات کے مطابق کاروں کی قیمتوں میں آئندہ مہینوں میں مزید کمی متوقع ہے

کیونکہ حکومت کی طرف سے کارساز کمپنیوں پر عائد کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں مزید کمی کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق یہ تجاویز منظوری کے بعد اسی نئی آٹوڈویلپمنٹ پالیسی برائے 2021-26 کا حصہ بنائی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں مزید کمی سے مختلف کاروں کی قیمتوں میں 1لاکھ سے 4لاکھ روپے تک کی کمی واقع ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کارساز کمپنیوں کو اس قدر رعایتیں دینے کے بعد یہ کام حکومت کے لئے ایک امتحان ہو گا کہ کمپنیوں کی دی گئی ان رعایتوں کا کماحقہ فائدہ کاروں کے خریداروں تک پہنچے۔ ان ڈیوٹیز میں سب سے زیادہ کمی چھوٹی گاڑیوں کے لئے کی جا رہی ہے۔ آلٹو660سی سی کی موجودہ قیمت 11لاکھ 98ہزار روپے ہے۔ اس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 29ہزار 950روپے، سیلز ٹیکس میں 53ہزار 910روپے اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں 20ہزار 965روپے کمی کی گئی ہے۔ اس طرح اس گاڑی کی قیمت متوقع طور پر کم ہو کر 10لاکھ 93ہزار 542روپے کی سطح پر آ جائے گی۔اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی نئی قیمت 14لاکھ 90ہزار 613روپے، کلٹس اے جی ایس کی نئی قیمت 19لاکھ43ہزار 625روپے، سٹی 1.3آٹومیٹک کی نئی قیمت 25لاکھ 26ہزار 843روپے کی سطح پر آنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…