اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ذاتی اسپتال شوکت خانم کیلئے عوام سے چندے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں مریضوں کے مفت
علاج کے لیے عوام دل کھول کر چندہ دیں تاکہ 2023 میں شوکت خانم اسپتال کراچی مکمل ہوجائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام، میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث پشاور میں کینسر اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے میں مخیر حضرات سے اپیل کر وں گا کہ و ہ فراخدالی سے امداد جاری رکھیں جدید۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں شوکت خانم میموریل اسپتال کادورہ کرکے خوشی ہو ئی کینسر اسپتال میں آپریشن روم اور انتہائی نگداشت یونٹ کا افتتاح کیا سہولیات کے افتتاح سے اسپتال کی تعمیر کا حتمی مرحلہ مکمل ہوا ہے پشاور میں شوکت خانم میموریل اسپتال 2015میں کھولا گیا تھا پشاور میں کینسر اسپتال سے خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں کی عوام کو فائدہ ہو گا۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ شوکت خانم میں 30 فیصد مریض خیبرپختونخوا اور افغانستان سے آتے تھے۔ اس لیے پشاور میں شوکت خانم اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔