بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں بد بخت بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں باپ کو پتھر مار کر قتل کر دیا‎‎

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بد بخت بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں باپ کو پتھر مار کر قتل کر دیا‎‎، کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں قتل کی افسوسناک واردات کا معمہ حل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن زیرو پوائنٹ سے 3 جولائی کی رات بزرگ کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو پتھر مار کر قتل کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پولیس کے مطابق 50 سال کے بزرگ کو پتھر مار کر قتل کیا گیا تھا، واردات کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پتا چلا کہ مدعی مقدمہ بیٹا ہی باپ کا قاتل ہے، قاتل بیٹے نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا مدعی نے ایف آئی آر میں غلط نام لکھوایا، مقتول کو بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول اپنے والد کی جائیداد ہتھیانا چاہ رہا تھا، ملزم نے دوست کی مدد سے والد کو زیرو پوائنٹ پر بلوایا تھا، ملزم عجب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوست کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…