پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد، بااثر افراد کے ڈیرے پر 30 سالہ نوجوان کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ پھلگراں میں بااثر افراد کے ڈیرے پر 30 سالہ نوجوان کو سر پر گولیمار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کی طرف سے ملزمان

کی گرفتاری میں ٹال مٹول سے کام لینے پر مقتول کے ورثاء نے بھیرہ پل پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔ موصولہ معلومات کے مطابق چار اگست 2021ء کی رات ایک بجے کے قریب 30 سالہ سفیر شاہ نامی نوجوان کی لاش پھلگراں نزد کلمہ چوک میں واقع ڈیرے سے برآمد ہوئی۔ مقتول کے سر پر پسٹل سے فائر کیا گیا تھا۔ مقتول کے ورثاء کے مطابق یہ ڈیرہ راجہ رضی، سہیل، جبران اور محمود عرف مودی کا ہے۔ سفیر شاہ کا ان کے ڈیرے پر آنا جانا تھا۔ گزشتہ شب وہ ڈیرے پر گیا۔ جہاں ان ملزمان نے اسے نشہ آور شے پلا کر بے ہوش کیا اور سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول کر رہی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ مقتول کے ورثاء نے جمعرات پانچ اگست 2021ء کو پولیس کے خلاف بھیر پل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…