جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سری لنکا نے اپنے تین سٹار کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد کردی

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اپنے تین سٹار کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ی لنکا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اپنے تین سٹار کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ،

تینوں کھلاڑی جن کا تعلق سری لنکا سے ہے ایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل نائب کپتان کوشل مینڈس، اوپنر دھانوشکا گوناتھلاکااور وکٹ کیپر نروشن ڈک ویلا کو ڈرہم میں بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے پر طویل پابندی کے ساتھ پچاس ہزار ڈالرجرمانے کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔ کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملک کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر یہ سخت ترین سزا ہے جو اب بین الاقوامی کھیلوں کے لئے ایک مثال بن چکی ہے۔ ان تین کھلاڑیوں پر پابندی ٹیم کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ سری لنکن بورڈ نے تینوں کرکٹرز کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ پر دو سال کی پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایک سال معطل کردیا گیا۔ یہ کھلاڑی چھ ماہ تک ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے اور پابندی مکمل ہونے کے بعد دو سال تک پروبیشن پر رہیں گے۔ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے مینڈس اور گوناتھلاکا کو دو سال جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ڈکویلا کو 18 ماہ سزا کی سفارش کی تھی تاہم جرمانہ تجویز کردہ رقم سے دوگنا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…