جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

افغان دارالحکومت کابل دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا طالبان اور افغان فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان دارالحکومت کے ایک محلے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والے حملے اور بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے حکام نے بتایاکہ اس حملے کا ہدف قائم مقام وزیر دفاع تھے البتہ وہ محفوظ ہیں۔

جوابی کارروائی چار تا پانچ گھنٹوں تک جاری رہی جس کے بعد چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔، افغانستان میں سکیورٹی ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکے کے بعد قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ محمدی کے گھر پر بھی حملہ، وزیر دفاع اس حملے میں محفوظ رہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وزیر دفاع کی رہائش گاہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں اہم میٹنگ جاری تھی۔ حکومتی فورسز اور افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حمے میں دو شہری اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے امریکی انخلاء کے بعد حکومت کیخلاف اپنی مہم تیز کردی ہے جبکہ افغان فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ لشکر گاہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور سرکاری فورسز کو کمک اور امریکی فضائی مدد بھی حاصل ہے مسلح افواج کے ترجمان جنرل اجمل عمر شنواری کا کہنا تھا کہ علاقے میں خصوصی دستے بھیجے گئے ہیں دوسری جانب اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ جاری ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لشکر گاہ میں 40شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے شہر کے کچھ ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور لوگوں کو حکومتی فورسز کی مدد سے روکنے کے لیے گھروں میں گھس رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…