دیا مر، بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پھربند، سیاح پھنس گئے

2  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)دیامر میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پھر بند ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد کےمطا بق تتہ پانی اور لال پری سمیت 3 مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی

جس کی وجہ سے مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں۔نجی ٹی وی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے تتہ پانی میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا سیاح اور مسافر ضلعی انتظامیہ دیامر کی ہدایات کے مطابق سفر کریں۔دوسری جانب شاہراہ قراقرم 50 میٹر تک سیلاب میں بہہ گئی جس کے بعد اسے ایک بار پھر بند کردیا گیا۔محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سے گورنرفارم تک 25 مقامات پر بلاک ہے، گزشتہ رات شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بلاکہوئی جب کہ شاہراہ 50 میٹر تک سیلاب میں بہہ گئی ہے۔محکمہ داخلہ کا کہناہے کہ شاہراہ کوجلد از جلد کھولنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں لہٰذا مکمل بحالی تک شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سے گورنرفارم تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔اس کے علاوہ استور کے متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام اب تک بحال نہیں ہوسکا ہے جب کہ ضلع غذر میں بھی گلیشیئرز پگھلنے سے ندی نالوں اور دریا کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب بلتستان ڈویژن میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے اور برالدو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے مختلف بالائی پہاڑوں سے گلیشیر پگھلنے اور بدصوات گلیشیر وقفے وقفے سے سرکنے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔گشگش پڑی میں بلاک اشکومن روڈ اورگلگت چترال روڈ کو بحال کر دیا گیا ہے ۔دریائے غذر میں طغیانی سے ہاسس گورنمنٹ اسکول کی مختلف رابطہ سٹرکیں اور یاسین کے بالائی علاقہ درکوت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے ان 10 گھرانوں کو انتظامیہ نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر غذر ضمیر عباس کے مطابق نشیبی علاقوں کے عوام کو دریائی کٹائو سے بچنے کیلئے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…