جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سعودی سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی حکومت نے سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری کردی، ان ممالک کے شہری 90 دن کے ویزے پر سعودی عرب آسکتے ہیں۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی ویزے آن لائن الیکٹرانک سسٹم سے جاری ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں امریکا، کینیڈا، آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 49 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش شامل نہیں۔سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والوں کو بغیر قرنطینہ داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحوں کو صرف ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہوگا۔دوسری جانب مسجد حرام اور مسجد نبویۖ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اتوار یکم اگست 2021 سے اپنے مرکزی صدر دفتر اور اس سے ملحقہ تنصیبات میں داخل ہونے کے لیے کرونا کی ویکسی نیشن کو لازم قرار دینے کا نظام نافذ کر دیا ہے۔ اس طرح ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام مملکت سعودی عرب کی جانب سے کرونا وائرس کووڈ 19کی روک تھام کے لیے عمل میں آنے والے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی سرکاری عمارت یا تنصیب میں داخلے کے لیے وزارت

صحت کی منظور شدہ ویکسی نیشن کرانا شرط قرار دی گئی ہے۔سیکورٹی اینڈ سیفٹی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل فائز بن عبدالرحمن الحارثی کے مطابق لوگوں کی آمد و رفت کے حوالے سے توکلناایپلی کیشن سے تصدیق کو لازم کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سماجی فاصلے ، ماسک لگانے اور ہاتھوں کی مسلسل سینی ٹائزیشن کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

الحارثی کے مطابق یہ تمام اقدامات مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایات پر کیے گئے ۔ ان کا مقصد شہریوں اور مقیمین حضرات کی سلامتی اور حرمین شریفین کا رخ کرنے والوں کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے کو یقینی بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…