اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سزا ہے،معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)عمران خان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سزا ہے، یہ بات معروف صحافی ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن نہیں کرتے لیکن ہر بے ایمانی انہیں گوارا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ جہانگیر ترین اپنا فیصلہ اس وقت کرے گا جب انتخابات سر پر ہوں گے، ہارون رشید نے اس موقع پر کہا کہ

ترین گروپ اور عمران خان میں صلح ہونی چاہیے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بہترہوتے معاشی اشاریے حزب اختلاف کے منفی پراپیگنڈے کا جواب ہیں،پاکستان خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،وزیر اعظم عمران خان نے ہر کڑے وقت میں ثابت کیا ہے کہ انہیں پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے،کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کے اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اور انفرادی طو رپر ہر طرح کی سیاسی مشقیں کر کے دیکھ چکی ہیں اور ان پر واضح ہو گیا ہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں اور ان کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے خارجہ سطح پر بروقت اور درست فیصلوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک دور اندیش اور مدبر لیڈرہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر بہتری کی جانب گامزن ہے جس کا ثبوت وزارت خزانہ کی تازہ ترین معاشی آؤٹ لک رپورٹ ہے، درآمدات بڑھنے کی وجہ بڑی صنعتوں کیلئے مشینری کامنگوایا جاناہے جو انڈسٹری کے ترقی کرنے کی نویدہے۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ

خطے کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے لیکن پاکستان کی حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پر ہیں اور انہیں عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے اور یہی اصل تقویت ہے جس سے ہمارے دشمن خوفزدہ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر کڑے وقت سے سرخرو ہو کر نکلے گا اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…