منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل کا پاکستان سمیت 5ایشیائی ممالک کیلئے 75 لاکھ ڈالر کووڈگرانٹ کا اعلان

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)گوگل نے پاکستان سمیت 5 ایشیائی ممالک کے لیے کووڈ19 ریلیف کے تحت 75 لاکھ ڈالر گرانٹ اور دیگر اقسام کی معاونت کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے گوگل ڈاٹ آر جی کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے یہ اعلان اس لیے کیا ہے کہ وہ ممالک جہاں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہاں وبا کے

موجودہ بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔گوگل کا انسان دوست ادارہ Google.org، یونیسف کو بھی 15 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا تاکہ پاکستان، تھائی لینڈ، ملائیشیا، ویتنام اور فلپائن سمیت 5 ممالک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار فوری معاونت فراہم کی جاسکے۔اس گرانٹ کو استعمال میں لاتے ہوئے یونیسیف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز میں خواتین ویکسینیٹرز تعینات کرے گا تاکہ پاکستان میں ویکسین لگانے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے اور ویکسین کمیونیکیشن کو فروغ دیا جاسکے۔علاوہ ازیں یونیسیف، وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے اور مستقبل میں آنے والی کورونا وائرس کی نئی لہروں سے ہونے والی ممکنہ اموات میں کمی کے لیے حکومتوں اور کمیونیٹیز کی مدد بھی جاری رکھے گا۔مذکورہ اعلان کرتے ہوئے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان فرحان قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافہ ہمارے نظام صحت پر غیر معمولی دبائوکا باعث بن رہا ہے اور گوگل ڈاٹ او آر جی کی جانب

سے یونیسیف کے لیے اِس گرانٹ کا مقصد، اس نازک وقت میں، پاکستان کے لیے تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم معلومات اور تمام عوامل کی مکمل فراہمی یقینی بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے تاکہ تمام پاکستانی باخبر، مربوط رہیں اور،اس بحران میں محفوظ رہیں۔دوسری جانب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے یونیسیف کی ریجنل ڈائریکٹر کیرن ہلشوف نے کہا کہ ہم گوگل ڈاٹ او آر جی کی جانب سے یونیسیف کے لیے امداد کی فراہمی پر مشکور ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…