بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

   5سالہ معصوم بچے کو قتل کرنے والی سگی تائی چند گھنٹے بعد گرفتار وجہ قتل جان کر ہر کوئی توبہ توبہ کر اٹھے

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں پانچ سالہ بچے کو قتل کردیا گیا جبکہ بچے کی حقیقی تائی ہی معصوم بچے کی قاتل نکلی، ملزمہ کوگرفتارکرلیاگیا،نجی ٹی وی کے مطابق حبیب آباد کا رہائشی مستری مکینک عرفان کا پانچ سالہ بیٹافرمان بدھ کے روز شام کے وقت اپنی کزن9سالہ فاطمہ کےہمراہ اس کےگھرگیااور پھر واپس گھر نہ پہنچا، بچے

کی گمشدگی سے پریشان والد کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر پتوکی نے بچے کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کر لی ،آج کم سن فرمان کی لاش گھر کے قریب خالی پلاٹ سے مل گئی جس پر سارا علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور عمران کشور،دیگر حکام اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مختلف پہلووں پر تفتیش کا آغاز کر دیا,زیادتی کے بعد معصوم بچوں کے قتل کے حوالے سے پہلے ہی بدنام ضلع قصور کی پولیس کے لئے کمسن فرمان کا قتل نئے چیلنج کی صورت میں سامنے آیا ۔وزیر اعلی پنجاب نے بھی اس حوالے سے فوری نوٹس لیتے ہوے آر پی او شیخوپورہ رینج سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی حبیب آباد پہنچنے کی خبر گردش کر رہی تھی کہ پولیس کو اندھے قتل کی یہ گٹھی سلجھانے میں مدد مل گئی تاحال بچے کی گمشدگی اور قتل کے حوالے سے پولیس افسران کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکی اور تھوڑی ہی دیر میں اپنے جرم کا اقرار کر لیا۔ڈی پی او قصور کے مطابق ملزمہ بشیراں بی بی اپنی بہن کا رشتہ مقتول فرمان کے والد عرفان سے کرانے کی خواہش مند تھی، اسی رنج میں اس نے کمسن فرمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کم سن مقتول کے جوتے قاتلہ کے گھر سے برآمد ہوے جنھیں مقتول کی ماں نے شناخت کر لیا اسی شک کی بنا پر پولیس نے بشیراں بی بی سے تفتیش کی جس نے اپنے جرم کا اقرار کر لیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…