جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سرکاری دفاتر میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کی سرکاری دفاتر میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر مدیحہ اشرف کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز پنجاب،

صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس بیماری کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے شہریوں کو مفت کورونا ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔ جس پر مذکورہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت سرکاری دفاتر میں کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ کورونا سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو سرکاری دفاتر میں داخلہ کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد 31 اگست سے قبل ویکسینیشن کرالیں بصورت دیگر انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پورے پورے شہر ہفتوں کے لیے بند نہیں کرسکتے،دنیا میں وبا سے رونما ہونے والے مسائل اور نتیجے میں جنم لینے والے حالات کے تناظر میں ڈیٹا پر مبنی نظام تشکیل دیا ، اب ہمیں دوبارہ نظام کو رائج کرنے کی ضرورت ہے،کچھ وقت جائزہ لینے کے بعد ایک اور فہرست پیش کی جائیگی اور اس کیلئے ایک نئی تاریخ رکھی جائے گی،بڑے شہروں میں کورونا کے کیسز کے بڑھنے سے دباؤ ہسپتالوں پر پڑ رہا ہے، کراچی میں نجی ہسپتال پر دباؤ زیادہ ہے ، اگر صورتحال ایسے ہی برقرار رہی تھی نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرنے والے افراد اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کیلئے 31 اگست تک ویکسینیش کرانا لازمی ہے چیئرمین این سی او سی نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں تاحال کورونا وبا سے متعلق غیر سنجیدہ رویہ پایا جاتا ہے، ایس

او پیز پر عملدر آمد کی سب سے کم شرح سندھ، بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی۔ہم نے دنیا میں وبا سے رونما ہونے والے مسائل اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والے حالات کے تناظر میں ڈیٹا پر مبنی نظام تشکیل دیا اور اب ہمیں دوبارہ اس نظام کو رائج کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پورے شہر ہفتوں کے لیے بند کریں یہ مسئلے کا علاج نہیں ہے اور علاج یہ ہے کہ متاثرہ علاقے یا محلے کا اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عمل کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…