منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے برسوں بعد کل اخراجات سے اربوں ڈالرز زائد کما لئے، ملکی معیشت پر آئوٹ لک رپورٹ جاری

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پرماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے تحت ترسیلات زر27 فیصد اضافے سے 29.4 ارب ڈالر ہوگئے، زرمبادلہ ذخائرجولائی کے آخرتک 24 ارب 85 کروڑ ڈالرتک پہنچ جائیں گے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.9ارب ڈالرسرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پرماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ معیشت کی بحالی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت ٹیکس ریونیو، ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ترسیلات زر27 فیصد اضافے سے 29.4 ارب ڈالر ہوگئے، جولائی تا جون ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ملکی برآمدات 13.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برآمدات 25.6 ارب ڈالر ہوگئیں، جبکہ ملکی درآمدات 23.2 فیصد اضافہ ہوا ج سکے بعد درآمدات 43.8 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 58.4 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ 1.9ارب ڈالر سرپلس رہا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا0.6 فیصد مثبت ریکارڈ کیا گیا۔پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 2.55ارب ڈالر اور غیرملکی سرمایہ کاری 122.4فیصد اضافے سے4.61 ارب ڈالررہی۔ زرمبادلہ ذخائر جولائی کے اختتام تک 24 ارب 85 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک 17.81 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر7.04 ارب ڈالرر اور ڈالر کی شرح تبادلہ 161.23روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔اسی طرح مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ جون میں9.7 فیصد اور ماہ جولائی تا جون میں 8.9 فیصد رہا جبکہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو مئی میں 36.8 فیصد اور جولائی تا مئی میں 14.6فیصد تک پہنچ گئی،اسٹاک ایکس چینج انڈیکس 47 ہزار673 پوائنٹس عبورکر گیا۔

اسی طرح پہلے11ماہ میں ٹیکس ریونیو 18.4فیصد اضافہ ہوا جس سے4732 ارب روپے ہوگئے، نان ٹیکس آمدنی6.2 فیصد کمی ہوئی جس سے آمدنی 1281 ارب رہی ، مالی سال میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 658.5 ارب روپے منظور کیے گئے۔مالیاتی خسارہ کم ہو کر2197 ارب ہوگئے ہیں۔ زرعی قرضے10.3فیصد اضافہ ہوا جس سے 1191ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…