جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چھاپے کے دوران شلپاسیٹھی اور راج کندرا کے درمیان کیا ہوا؟ ممبئی پولیس نے سارا پول کھول دیا

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پورنو گرافی کیس میں گرفتار بھارتی بزنس مین راج کندرا اور ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے درمیان پولیس چھاپے کے دوران کیا ہوا ممبئی پولیس نے سارا پول کھول دیا۔بھارتی بزنس مین، پروڈیوسر اور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس کرائم برانچ

نے 19 جولائی کی رات گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے چار دن بعد 23 جولائی جمعہ کے روز انہیں پہلی بار گھر لایا گیا تھا۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ نے راج اور شلپا کی جوہو کے علاقے میں قائم ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا اور اس دوران حکام نے شلپا شیٹھی سے 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ بھی کی تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شوہر کے فحش فلموں کے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد شلپا شیٹھی ٹوٹ چکی تھیں۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ نے جب راج کندرا کے گھر چھاپہ مارا تو اس وقت شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔شلپا شیٹھی اپنے شوہر کی حرکتوں کی وجہ سے اتنی پریشان تھیں کہ وہ ان پر چلانے لگی تھیں یہاں تک کہ ٹیم کو ان کو پرسکون کرنے کے لئے مداخلت کرنا پڑی۔ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق شلپا شیٹھی حکام کے سامنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور اپنا آپ کھو بیٹھی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق انہیں اپنے شوہر پر چلاتے ہوئے سنا گیا ‘ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو تمہیں یہ سب کرنے

کی کیا ضرورت تھی۔ممبئی پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شلپا شیٹھی نے راج کندرا سے مزید کہا تھا کہ ان کے خاندان کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے، انہیں بہت سارے پراجیکٹس سے ہاتھ دھونے پڑے اور ان کے گھر والوں کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ شلپا شیٹھی نے معاشرے میں ایک مقام ہونے کے باوجود اپنے شوہر سے ان کے مبینہ اقدامات

کی وجہ بھی پوچھی۔دوسری جانب پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو شلپا شیٹھی کے فحش فلموں کے کیس میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ پولیس نے اداکارہ سے دو بار پوچھ گچھ کی تھی ایک بار پولیس اسٹیشن میں اور دوسری بار ان کی جوہو میں قائم رہائشگاہ پر۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ راج کندرا تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کو بھی بومبے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اس کیس میں راج کندرا کے قریبی ساتھی ریان تھورپے سمیت 9 افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…