جمعہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2024 

’’یا غنی یا مغنی کی روزانہ نمازعصر کے بعد تسبیح ضرور پڑھیں

datetime 27  جولائی  2021
یا غنی یا مغنی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر آپ اللہ کو اللہ کےناموں سے پکار کچھ مانگیں گےتوا للہ کریم آپ کو ضرور عطا کرےگا۔ آج کا وظیفہ ان لوگوں کے لیے ہے جو چاہتے ہیں۔ کہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں اضافہ کرے۔ دولت میں اضافہ کرے۔ رزق اور دولت کے غیبی خزانے اللہ تعالیٰ آپ پر کھول دے۔ غیبی خزانوں کے بنددروازوں کو کھول دے۔ آپ اس عمل کو لازمی کریں۔ اب آپ کو یا غنی’ یا مجید، یا مغنی وظیفہ بتاتے ہیں ۔

یا غنی’ یا مجید، یا مغنی کا ورد

اس کو نوٹ فرمالیں۔ اور سمجھ لیں۔ آپ نےروزانہ نما ز عصر اداکرنے کےبعد ایک سو مرتبہ “یاغنی ” ایک سومرتبہ “یا مجید” اور ایک مرتبہ ” یا مغنی ” کا ورد کرنا ہے۔ یعنی آپ نے تین تسبیحات جو ہیں اللہ کے ناموں کی پڑھنی ہے۔ ایک سو مرتبہ “یا غنی ” ایک سومرتبہ ” یامجید” او ر ایک سو مرتبہ ” یا مغنی ” کا ورد کرنا ہے۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی لازمی پڑھنا ہے یا د رکھیں ! جب آپ نے وظیفہ پڑھنا ہے۔ تو اپنے مقصد ، اپنی حاجت ، اپنی خواہش کو اپنے ذہن میں رکھنا ہے۔ اگر آپ امیر ہونےکےلیے اس عمل کو کررہے ہیں توآپ نےاپنے ذہن میں رکھنا ہے۔ کہ مولا! اس عمل کو خالص تیری رضا کے لیے کررہاہوں۔

اپنی رضا میں مجھے راضی فرما۔ جس حال میں بھی تومجھے رکھے مجھے صبر وشکر اداکرنے کی توفیق عطافرما۔ اور میں اس عمل کو رزق یا دولت کےلیے کررہاہوں۔ یا فلاں مقصد کامیابی کےلیے کر رہاہوں۔ یا اللہ! مجھے رزق ودولت سے نواز دے۔ فلا ں مقصد میں مجھے کامیابی عطافرما۔ یا میرے گھر سے غربت کو ختم کردے۔ تنگدستی کو اور پریشانیوں کو ختم کردے۔ اس طرح جس مقصد کے لیے عمل کرناہے۔ اس مقصد کو اپنےذہن میں رکھنا ہے۔ نماز عصر ادا کرنے کےبعد اسی جگہ بیٹھ کر آپ نے یہ تین تسبیحات پڑھنی ہیں۔ اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کرنی ہے۔ یا درکھیں ! جب آپ نے اس عمل کوکرنا ہے۔ توآپ نے پنجگانہ نماز کی پابندی ضرور کرنی ہے کیونکہ نماز ہم سب مسلمانوں پر ویسے بھی فرض ہے۔ اگر ہم وظیفے کےساتھ ساتھ نماز پڑھیں گے ۔ تو ہمارے فرائض بھی ادا ہوں گے ۔ ثواب بھی ہمار ا ڈبل ہوگا۔ اور وظیفے کی طاقت بھی دگنی ہوجائےگی۔ اس لیے آپ اس عمل کوجب کریں گے ۔ تو آپ نے پنجگانہ نماز کی پابندی بھی ضرور کرنی ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے اللہ سے اپنے گن اہوں کی ت وبہ ضرور کرنی ہے۔ اپنے گن اہوں سے معافی مانگنی ہے۔ اور آئندہ گن اہوں سے بچنے کےلیے اللہ سے دعا کرنی ہے۔ یقین کے ساتھ اگرآپ یہ عمل کریں ۔ تو اللہ تعالیٰ آپ کو تمام فوائد سے مستفید کرے گا۔



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…