بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت، عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور ملازمین کو جیل بھیج دیا

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد سیشن کورٹ نے نور قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور ملازمین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔منگل کونورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور 2 ملازمین کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی

عدالت میں پیش کیا گیا۔چاروں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا، عدالت نے ملزمان کو 10 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جج نے مدعی کے وکلاء سے استفسار کیا کہ پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی، کیا آپ دلائل دیں گے، وکلاء نے جواب دیا کہ نہیں اگر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہے ہیں تو ہم کوئی دلائل نہیں دیں گے۔ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت کے وکیل راجا رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکلان سے ملاقات کرنے کی اجازت کی استدعا کی۔عدالت نے وکیل راجا رضوان عباسی کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ کمرہ عدالت میں بلالیا گیا۔راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے موکلان سے کیس کے حوالے سے بات چیت کی۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 26سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے ، سر دھڑ سے الگ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…