منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت کئے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں میں موجود افراد کو کورونا ویکسین معاوضہ لے کرلگایا کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر نجی ہیلتھ سروسز کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک کمپنی کا ڈائریکٹر اور دوسرا ملازم ہے۔ساؤتھ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ گھر گھر جا کر لوگوں کو ان کی خواہش کے مطابق کورونا ویکسین لگاتے تھے جس کی وہ غیر قانونی طور پر قیمت بھی وصول کرتے تھے جب کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسین کی کوئی قیمت نہیں ہے اور وہ بلامعاوضہ دی گئی ہے۔صدر کے علاقے میں واقع تھانہ پریڈی میں اس حوالے سے باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میںتعزیرات پاکستان کی چوری، جھوٹ، دھوکہ دہی اور عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی دفعات کے علاوہ ڈرگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔تھانہ پریڈی میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو سرکاری کوٹے میں سے کورونا ویکسین کی فراہمی سرکاری افراد کی ملی بھگت سے ممکن ہوتی تھی جن کی نشاندہی اور تلاش کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔تفتیشی پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی طور پر اعتراف کیا ہے کہ وہ فائزر ویکسین کی ایک خوراک لگانے کے 15 ہزار روپے لیتے تھے جب کہ سائنو فارم ویکسین کے 7 ہزار 660 روپے اور کینسائنو کے 4 ہزار 500 روپے فی خوراک وصول کرتے تھے۔ابتدائی تفتیش میں

ملزمان نے 60 سے زائد افراد کو فائزر ویکسین لگانے کا انکشاف کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک کی جانے والی تفتیش کے دوران ویکسین فراہم کرنے والے سرکاری ملازمین کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے ، ملوث افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے جن کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…