آزاد کشمیر الیکشن، 45 میں سے25حلقوں کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان، تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پوزیشن واضح ہو گئی ‎

25  جولائی  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔45 میں سے25حلقوں کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف18نشستوں کیساتھ سب سے آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 3 نشستیں جبکہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے 3 نشست حاصل کیں ہیں ۔قبل ازیں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ، پاکستان تحریک انصاف نے6نشست پر بازی مار لی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ ابھی تک ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے ہیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابقآزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہیریا نے بھی پریس کانفرنس کی اور سرکاری طور پر 2 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایل اے 43 سے تحریک انصاف کے جاوید بٹ 782 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 سے پیپلزپارٹی کے عبدالغفار لون 2165 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے جہاں ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی متعلقہ اداروں کو کارروائی کا کہا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…