بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر انتخابات پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں خونی تصادم ایک شخص جاں بحق، 6 شدیدزخمی ہوگئے

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا،نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ڈے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی او ر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوگئے۔پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان

تصادم کا واقعہ ایل اے 12چڑھوئی میں پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق پی ٹی آئی ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق  12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ،7 سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 45 حلقوں میں سے 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دارالحکومت مظفرآباد کی نشست حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 پر 2011 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ سینئر ترین پارلیمینٹیرین خواجہ فاروق سے ہے۔حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد 5 میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا مقابلہ مسلم کانفرنس کے راجہ ثاقب مجید سے ہے جبکہ حلقہ ایل اے 32 میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان اپنے آبائی حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر سے مدمقابل

ہیں۔وادی لیپہ کی نشست حلقہ ایل اے 33 سے بھی راجہ فاروق حیدر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیوان علی خان ہوں گے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان حلقہ ایل اے 14 میں پی ٹی آئی کے امیدوار میجر ریٹائرڈ لطیف خلیق کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔

حلقہ ایل اے 15 میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس اور مسلم کانفرنس کے راجہ یاسین ہیں، تنویر الیاس کا نام آزاد کشمیر کے اگلے وزیراعظم کے طور پر بھی لیا جا رہا ہے لہٰذا یہاں بھی مقابلہ کانٹ دار ہونے کا امکان ہے۔حلقہ ایل اے 16 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان تحریک انصاف کے

سردار میر اکبر کے مد مقابل ہیں۔حلقہ ایل اے 17 پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور اور مسلم لیگ ن کے چوہدری عزیز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔سابق وزیر اعظم اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جو 2 انتخابی حلقوں سے امیدوار ہیں۔ حلقہ ایل اے 20 میں وہ مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں

تاہم حلقہ ایل اے 21 میں ان کا مقابلہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم کے ساتھ ہے جو آزاد کشمیر کے پہلے صدر سردار ابراہیم کے پوتے ہیں۔آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین بھی 2 نشستوں سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، حلقہ ایل اے 10 میں مسلم کانفرنس کے امیدوار

فاروق سکندر اور ایل اے 12 میں راجہ ریاست ان کے مدمقابل ہوں گے، فاروق سکندر سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے فرزند ہیں۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حلقہ ایل اے 3 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد سعید سے مقابلے میں ہیں جبکہ حلقہ ایل اے 7 میں مسلم لیگ ن کے

چوہدری طارق فاروق اور تحریک انصاف کے انوارالحق میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔حلقہ ایل اے 25 اپر نیلم میں موجودہ اسپیکر اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ امیدوار حاجی گل خنداں مد مقابل ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…