پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

ثانیہ اشفاق نے سابق شوہر عماد وسیم کی مبینہ دھمکیوں والی واٹس ایپ چیٹس شیئر کردیں

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم پر اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر متعدد پیغامات شیئر کیے ہیں جن میں انہوں نے 37 سالہ کرکٹر پر بے وفائی، بچوں کو نظر انداز کرنے اور اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔یہ الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب عماد وسیم نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی، جو انہوں نے پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے اعلان کے محض 2 ماہ بعد نائلہ راجہ سے کی ہے۔ثانیہ اشفاق نے جولائی 2025ء کی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں تاکہ اپنے دعوؤں کی حمایت کر سکیں، مبینہ پیغامات میں کرکٹر نے خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ان سے یا اہلِ خانہ سے رابطہ کیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

اسکرین شاٹس کے مطابق ثانیہ جو اس وقت خود کو حاملہ قرار دیتی ہیں، انہوں نے ان سے بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود رہنے کی درخواست کی تھی، تاہم کرکٹر نے سخت جواب دیتے ہوئے شرائط پر عمل نہ کرنے پر مبینہ طور پر پولیس میں شکایت کی دھمکی دی تھی۔واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے عماد وسیم پر دسمبر 2023ء میں اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا اور انہیں قاتل قرار دیا، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ میرے پاس اپنے الزامات کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قواعد و ضوابط اور اقدار کے مطابق کارروائی کریں۔مزید برآں ثانیہ اشفاق نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اپیل کی تھی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور تحقیقات کا آغاز کریں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019ء میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق دسمبر 2025ء میں ہوئی تھی، عماد وسیم جو پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل ترین باب قرار دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرا جب ایک شادی کامیاب نہ ہو سکی، اس باب نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں دیں، میرے بچے، میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…