ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف واپس پاکستان آناچاہتے ہیں تو ۔۔ ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑی پیشکش کردی

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت نے پاکستان کے خلاف ہائبریڈ جنگ شروع کر رکھی ہے ، خطے اور عالمی حالات کی وجہ سے اگلے چھ ماہ انتہائی اہم ہیں، افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا نہیں تھا بلکہ گمشدگی تھی،افغان حکومت آئے، اگر کسی نے کہا تو میں یہ بھی ڈھونڈ نکال سکتا ہوں کہ گمشدگی

کہاں پر تھی ، نواز شریف صبح اعلان کریں شام کو وطن واپس لانے کے لیے چارٹرطیارہ بھیج دوں گا، سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ آپ نے ” را” کے ایجنٹ سے ملاقات کی ہے ،مریم نواز کی زبان ان کی سیاست کو تباہ و برباد کر رہی ہے ،کوئی بھی سیاستدان انڈر 19کی سیاست کرے گا تو وہ اپنا مستقبل تباہ کرلے گا ،پاکستان میں ایسا نظام ہے جس میں بڑے کو نہیں پکڑا جا سکتا ہے ، اگر میرے بس میں ہو تو چوروں کیلئے چین جیسا قانون لے آئوں ۔ لاہور میں نادرا کے میگا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ ہار کو تسلیم نہیں کرنا ، آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہو سکتا ہے پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے ایک آدھ سیٹ زیادہ ہی جیتے ، اگر بلاول بھٹو اور مریم نواز آزاد کشمیر میں کامیابی اور حکومت بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں تو مجھے بھی یہ حق حاصل ہے ،25جولائی کی شام کو لال حویلی سے تحریک انصاف کی کامیابی کا اعلان کروں گا ،بیشک تحریک انصاف

ایک سیٹ سے جیتے لیکن آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ،اپوزیشن کو آزاد کشمیر میں شکست ہو گی تو یہ واویلا شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر کہہ رہے ہیں کہ میں پاکستان کے لئے بڑی تکلیف میں ہوں ، یہ تکلیف آپ کی اپنی چوائس ہے ، آپ صبح پاکستان واپس آنے کا اعلان کریں میں شام کو آپ کو لینے کے

لئے چارٹر طیارہ بھجوا دوں گااور وطن واپسی پر آپ کو رینجرز، ایف سی اور فوج کی سکیورٹی دیں گے ، یہ آپ کے لئے بہتر ہے کہ اچھی حالت میں آ جائیں اور اسی میں سب کا فائدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف رضیہ بٹ کا ناول پیش کر رہے تھے کہ عید پر بچیوں کیلئے چوڑیاں نہیں تھے کپڑے نہیں تھے، نواز شریف اور ان کے خاندان نے ملک کو

لوٹ کر قوم کو یہ سزا دی ہے ،آپ کاخاندان اس ملک کو لوٹ کر کھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آئندہ انتخابات کی تیاری کرے ، آزاد کشمیر کے حلقوں جہاں پر 2200ووٹ ہیں وہاں پر آپ نے چار ماہ سے انتخابی مہم شروع کر کر رکھی ہے ،پاکستان کے بعض حلقوں میں تو 5سے 7 لاکھ ووٹرز والے حلقے ہیں اور اس کے لئے کم از کم ایک سال چاہیے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت نے مل کر پاکستان کے خلاف ہائبریڈ جنگ شروع کر رکھی ہے ، خطے کی صورتحال اور عالمی حالات کی وجہ سے چھ ماہ انتہائی اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں دیتا لیکن سوشل میڈیا سے معلوم ہواہے کہ نواز شریف ” را” کے ایجنٹ سے مل رہے ہیں ، آپ کشمیر میں کیا پیغام دے رہے ہیں ، آپ تو مودی

سے پگڑیاں بدلتے ہیں ، آپ خود کو کشمیری کہتے ہیں کیا جاتی امراء ڈومیسائل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بڑی ذہین قوم ہے ، اگر سب بھی کشمیر سے دستبردار ہوجائیںلیکن جب تک ایک بھی کشمیر ی ہے وہ آزادی سے کم پیچھے نہیں ہٹے گا ، آپ نے کشمیریوں کو کیا سمجھا ہوا ہے ، کشمیری ڈوگرا راج سے لڑ رہے ہیں ، پاکستا ن قدم قدم پر

کشمیریوں کے ساتھ چلے گا او رپاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے ، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے حامی ہیں ، مولانا فضل الرحمان کئی بار کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن ان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ۔انہوں نے کہا کہ چین سے پاکستان کی دوستی لازوال ہے ،

داسو ڈیم پر جلد دوبارہ کام شروع ہونے جارہا ہے اور چین نے سکیورٹی کے لئے مزید چار پلاٹون کی درخواست کی ہے ۔ داسو اور بھاشا ڈیم سے قوم کی تقدیر بدلنے جارہی ہے اور یہ منصوبے ہماری معیشت کا نقشہ بدل دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں جس طرح کی زبان استعمال کی گئی ہے اس سے کشمیریوں کادل دکھا ہے ، کشمیر کی

جدوجہد آزاد ی میں سب کو ایک ہونا چاہیے اور کشمیری توقع رکھتے ہیں کہ اس معاملے میں سب یک زبان ہوں ، وہاں کشمیر فروشی کے الزام لگائے گئے ، وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسائل افغان قوم کے مسائل ہیں ،ہماری رینجرز، ایف سی اور فوج سرحدوں اور ملکی سلامتی

کے لئے موجود ہے ۔ افغانستان کی سفیر کے معاملے پر وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دیا ،ہم نے افغانستان کی سفیر کی بیٹی کے کیس میں چار ٹیکسی ڈرائیوروں کو گرفتار کیاہے ،چار ٹیکسیاں بدلنے کی ضرورت کیوںپیش آئی،یہ اغواء نہیں بلکہ لا پتہ ہونے یا گمشدگی کا واقعہ ہے ،افغان حکومت آئے ، میں یہ ڈھونڈ کر نکال سکتا ہوں کہ گمشدگی کیوں ہوئی ،

بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس لئے زیادہ بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہاپوزیشن تو ہمیں گزشتہ سال30دسمبر کو گھر بھیج رہی تھی اور ان کے اعلانات کے مطابق تو نئے انتخابات ہونا تھے، اپوزیشن جم جم اسلام آباد آئے ، ا ب تو ساس او ربہو کی لڑائی بھی ہو تو کہتے ہیں ہم ڈی چوک جارہے ہیں ، اسلام آباد کے ڈی چوک کو ہائیڈ پارک مت بنائیں ،

عمران خان نے ملک کی معیشت کو ٹھیک کیا ہے ، عمران خان نے جو بیان دیا ہے وہ ایک لیڈر ہی دے سکتاہے ، ایسا بیان وہی لیڈ ر دے سکتا ہے جس کی تاریخ پر نظر ہو او رجو سیاست کو سمجھتا ہو ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ افغانستان سرحد پر 96فیصد باڑ لگا دی ہے اور اس ماہ کے اندر اندر اسے 100فیصد مکمل کر لیں گے ، ایران کا46فیصد

کام مکمل ہوا ہے اور اسے بھی اس سال مکمل کر لیں گے ۔ انہوں نے شہباز شریف کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ آج کل سیاست سے لا پتہ ہیں ، وہ بھائی سے ڈرے ہوئے بھائی ہیں ، مریم سیاست کر رہی ہیں ، شہباز شریف صرف جمعہ جنج کے ساتھ ہے ، میں نواز لیگ کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا ، نواز شریف نے لندن سے

جو گفتگو کی ہے وہ انتہائی غیر ذمہ دارنہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر بڑے آدمی کو نہیں پکڑا جا سکتا، میرا بس چلے تو میں چوروں کے لئے چین کا نظام لے آئوں، اگر شہباز شریف کا ٹرائل ہو تو ساری شہادتیں ان کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہے ، یہ خاندان جوتے چاٹ کر سیاست میں

یہاں تک پہنچا ، میں اپنی رائے دے رہاہوں کہ نواز شریف اور مریم نواز جو زبان استعمال کر رہے ہیںوہ ان کی سیاست کو تباہ و برباد کر دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بڑے بیان دے رہے ہیں ، لاہور میں ماڈل ٹائون میں حاملہ عورتوں کو منہ میں گولی مار ی گئی ، اسلام آباد میں خاتون کے قتل کا جو واقعہ ہوا ہے اس میں ملزم کو گرفتار کیا ہے اور کسی کو معاف نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…