پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نائیجیریا کے فوجی طیارے کو ڈاکوؤں نے مارگرایا،پائلٹ نے بمشکل جان بچائی

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجا(این این آئی) نائیجیریا کے شمالی علاقے میں اغواکاروں کے خلاف کارروائی میں مشغول جنگی طیارے کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ پائلٹ نے بمشکل اپنی جان بچائی۔یہ واقعہ صوبہ زمفرا اور کاڈونا کی سرحد پر پیش آیا ہے۔ ایئرفورس کے مطابق ایک ایلفا جیٹ طیارہ اغوا کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کامیابی فضائی کارروائی کرکے لوٹ رہا تھا کہ

اس پر شدید فائرنگ کی گئی۔ جنگی جہاز کے پائلٹ ابایومی ڈائرو نے خطرے کو بھانپتے ہوئے خود کو طیارے سے باہر اچھالا اور زمین پر اترنے کے بعد ایک گھر میں پناہ لی ہے۔مبینہ طور پر اس کا ذمے دار علاقے میں موجود مسلح جرائم پیشہ گروہوں کو ٹھہرایا گیا ہے جسے مقامی لوگ ’ڈاکو‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ یہ گروہ بڑی تعداد میں لوگوں کو اغوا کرتا ہے۔گزشتہ برس دسمبر سے اب تک اس علاقے سے ایک ہزار سے زائد افراد اغوا ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ اگرچہ ان میں سے کئی بچوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے لیکن ان سب کو تاوان دے کر چھڑالیا گیا ہے۔ اس کے بعد حکومت نے ان ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے ملکی فضائیہ کو خصوصی احکامات دیئے ہیں جس کے بعد ان کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔اس کے بعد فضائیہ کے کسی جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ بھی ہے۔ نائیجیریا کے شمالی علاقے میں اغواکاروں کے خلاف کارروائی میں مشغول جنگی طیارے کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ پائلٹ نے بمشکل اپنی جان بچائی۔یہ واقعہ صوبہ زمفرا اور کاڈونا کی سرحد پر پیش آیا ہے۔ ایئرفورس کے مطابق ایک ایلفا جیٹ طیارہ اغوا کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کامیابی فضائی کارروائی کرکے لوٹ رہا تھا کہ اس پر شدید فائرنگ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…