بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

عالمی میڈیا نے مریم کے والداور اسرائیل کاگٹھ جوڑبے نقاب کردیا،نواز شریف اسرائیل کے ساتھ سرکاری حکام اور عمران خان کا فون ہیک کرتے رہے

datetime 20  جولائی  2021 |

لاہور (این این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا نے مریم کے والداور اسرائیل کاگٹھ جوڑبے نقاب کردیا، نوازشریف اسرائیل کے ساتھ سرکاری حکام اور عمران خان کے فون ہیک کرتے رہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل مریم صفدر عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی رہیں،

عالمی میڈیا نے پھرانکے والداور اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا، اسرائیل کیساتھ نوازشریف،سرکاری حکام،عمران خان کے فون ہیک کرتے رہے، مودی اسرائیل کے ساتھ ملکر اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کرتا رہا۔.ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ ایک بار پھر پکڑی گئیں، محترمہ صرف تب سچ بولتی ہیں، جب نہیں بولتیں، ریڈیو پاکستان پر تقریر نشر نہیں ہوتی اس کے علاوہ ایل اوسی کے علاقے میں جہاں مریم صفدر نے دعویٰ کیا وہاں بھی پاکستان کی کوئی ریڈیو سروس نہیں جو محترمہ کی تقریر نشر کرتی ہو، یہ کہیں بارڈر کے اس پار تو نہیں نکل گئیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کی الیکشن کمپین درحقیقت بغض عمران خان اور بغض پاکستان کا اظہار ہے،محترمہ آزاد کشمیر میں اپنی پرفارمنس کم، اور قومی سلامتی کے خلاف ہرزہ سرائی زیادہ کر رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ہوتے ہوئے بھی بیگم صفدر اعوان ابھی تک مودی کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں کر سکیں۔ بیگم صفدر اعوان کا دفتر خارجہ کو افغانستان سے معافی مانگنے کا بیان انتہائی شرمناک ہے۔ پوری دنیا نے شریف خاندان کے یار مودی سرکار کی پاکستان مخالف سرگرمیاں دیکھ لی ہیں۔ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کا استعمال کر کے پاکستان کو گرے لسٹ پر رکھنے کی پوری کوشش کی۔

آج وزیراعظم عمران خان کی بہتر سفارتکاری کی بدولت پاکستان عالمی محاذ پر اکیلا نہیں۔ عالمی طاقتیں وزیراعظم عمران خان کے ہر بیان اور ہر پالیسی کو سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ شریف خاندان چاہے جتنا زور لگا لے، پاکستان کی سالمیت کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پاکستان کا جمہوری نظام اور سالمیت اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…