نیویارک (پی این پی) امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں اور پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے کیش انعامات، لاٹری ٹکٹس اور دیگر رعایتوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 15 جون سے ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے 11 کروڑ ڈالر سے زائد کے پرکشش انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، نیو یارک کے گورنر نے بھی ’ویکس اینڈ سکریچ‘ دس سرکاری سینٹرز میں ویکیسن لگوانے والے افراد کو لاٹری ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دیگر امریکی ریاستوں نے بھی اسی طرح کی انعامات پر مبنی سکیمیں متعارف کرائی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی کمپنیوں ایمیزون، ٹارگٹ اور کروگر نے بھی اپنے ملازمین کے لیے ویکسین لگوانے پر سو ڈالر تک کیشن کا اعلان کیا ہے اور بعض دیگر کمپنیوں نے چھٹیوں اور دیگر مراعات کا اعلان کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں