ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلا لیا

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا جس کی افغان وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کو واپس افغانستان بلا لیا ہے جس کی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے، ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان میں افغان عملے کو

بھی واپس بلایا ہے۔ذرائع کے مطابق افغانستان کا ایک اعلیٰ سطح وفد جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقات کریگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے اپنے سفیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر واپس بلایا ہے۔ خیال رہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے بعد تشدد کا معاملہ گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا تھاجب افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی صاحبزادی سلسلہ علی خیل کو دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد کئی گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغان سفیر کی بیٹی پر اسلام آباد میں تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس پریشان کن واقعے کی اطلاع کے فوری بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ سفیر اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کو بہتر بنا دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔بعدازاں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ہدایت کی ہے کہ افغان سفیر کی

بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے انہیں یہ بھی کہا تھاکہ اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر حقائق منظر عام پر لانے اور 48 گھنٹوں کے اندر ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…