بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

پاکستان اورروس کا سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اورروس کاسٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس میں کراچی سے لاہور تک تقریبا1100کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی،معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹرارشد محمود اورروس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین سٹیم گیس لائن کی تعمیر کے

معائدے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا دستخط کی اس تقریب میں وزیرتوانائی حماد اظہر ،وزارت پٹرولیم اورروس کی وزارت توانائی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا ،ا?ج ٹیکنکل تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ،منصوبے پر2.5ارب ڈالرلاگت ا?ئے گی اوریہ 2023تک مکمل ہوگا ،پاکستان کے نارتھ سے ساؤتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کاکام کریں گی،جبکہ منصوبے کا درآمدسامان روس سے آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا ۔ اس موقع پر سربراہ روسی وفد الیگزینڈٹولپاروف نے کہا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اورانرجی سکیورٹی کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔دوسری جانب پاکستان اور ازبکستان نے باہمی ترجیحی تجارتی معاہدے کو 3 ماہ میں حتمی شکل دینے اور دوطرفہ تجارت کا حجم مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ازبک-پاکستانی بین الحکومتی کمیشن

برائے تجارت-معاشی اور سائنسی- تکنیکی تعاون (آئی جی سی) کا چھٹا اجلاس تاشقند میں ہوا۔اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور معدنی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر

برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اور سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے وزیر سردور عمر زکوف نے مشترکہ طور پر کی۔دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹرانس افغان راہداری جو ازبکستان اور پاکستان کو ملاتی ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے میں اہم

کردار ادا کرے گی۔دونوں فریقین نے ٹیکسٹائل انڈسٹری، زرعی مشینری کی تیاری، پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ اور پیکجنگ کے شعبے میں جوائنٹ وینچرز کا انتظام کر کے صنعتی تعاون کے شعبے میں اشتراک کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا اس کے علاوہ توانائی، معدنی شعبے، زراعت، ٹرانسپورٹیشن اور مواصلات، افرادی قوت،

تعلیم، سیاحت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی پارکس، ہاؤسنگ اور کمیونل سروسز، شہروں کے درمیان اشتراک، معیارات، موسمیات، ثقافت اور امور نوجوان میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے ٹیکنالوجی، جدت اور معاشی اشتراک، معاشی تنوع میں اضافے، پائیدار ترقی، سپلائی چین میں لچک اور مضبوط ریگولیٹری ماحول کے ذریعے کووِڈ کے بعد بحالی کے لیے قریبی اشتراک کی اہمیت کو تسلیم کیا۔مزید برآں انہوں نے اس بات

پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل کے لیے بینکنگ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک نے تاشقند اور اسلام آباد میں ازبک-پاکستان اسپیشلائزڈ ایگزیبیشن منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ برآمدی اشیا کو فروغ اور ادویہ سازی، ٹیکسٹائل، چمڑے، تعمیراتی سامان، زراعت اور دونوں ممالک کی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز میں بڑی کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے سہولت دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…