پیر‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان،مزید وزراء کو شامل کرنے پر غور، زلفی بخاری بارے بھی حکومتی ذرائع کا اہم بیان

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)حکومتی ذرائع نے زلفی بخاری کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کی کابینہ میں واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں، وفاقی کابینہ میں زلفی بخاری کی دوبارہ شمولیت ممکن نہیں۔ رپورٹ کے مطابق عیدکے بعدوفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید وزراکو شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ق لیگ، ایم کیو ایم ودیگراتحادیوں کو وعدے کے مطابق وزارتیں دی جاسکتی ہیں جبکہ زلفی بخاری کو بھی دوبارہ کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کی تحقیقات میں نام سامنے آنے پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی، چیئرمین نیشنل ٹورازم بورڈ اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔زلفی بخاری نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ اپنے بیان میں اْن کا کہنا تھا کہ ’رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات میں نام آنے اور الزام عائد ہونے پرعہدہ چھوڑ دیا ہے‘۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن ضروری ہے اور وہاں سیاسی تصفیے کی امید ہے،ٹرانس افغان ریلوے ازبکستان اور پاکستان دونوں کیلئے بہت اہم منصوبہ ہے،ریلوے کے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا،ازبکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کریں گے۔ جمعرا ت کو یہاں پاکستان، ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی تعلقات ہیں،

مجھے کئی سالوں بعد یہاں آنے کا موقع ملا جہاں میرا پرجوش انداز میں استقبال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں ازبکستان کے وزیر اعظم اور تاجر برادری کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ تعلقات تو صرف آغاز ہے، ہمیں امید ہے کہ ہمارے تعلقات آگے جائیں گے، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کا انحصار اس بات پر ہے کہ کتنی جلدی ہم ایک

دوسرے جڑتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرانس افغان ریلوے ازبکستان اور پاکستان دونوں کے لیے بہت اہم منصوبہ ہے، ازبکستان سے یہ منصوبہ 22 کروڑ پاکستانیوں سے منسلک ہوتا ہے اور پھر ہماری بندرگاہوں سے یہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کو منسلک کرتا ہے جس سے اسے کئی بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی ملتی ہے۔وزیراعطم نے کہا

کہ یہ منصوبہ پاکستان کو ازبکستان اور وسطی ایشیا سے جوڑتا ہے اور ہمیں اس سے آگے جانے کا راستہ فراہم کرتا ہے، اس لیے ہم اس منصوبے کے لیے بہت پرامید ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس لیے افغانستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے اور ہمیں وہاں سیاسی تصفیے کی امید ہے تاکہ افغانستان کے ذریعے دونوں ممالک منسلک ہوں

اور فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کے قیام سے اس کے رکن ممالک میں عوام کا طرز زندگی بہتر ہوگیا، جب بھی پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت بڑھتی ہے تو لوگوں کا طرز زندگی بہتر ہوتا ہے، لہٰذا یہ دورہ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا جبکہ اس لیے

ازبکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کریں گے’۔عمران خان نے کہا کہ میرے اس دورے کا بڑا مقصد بخارا اور ثمر قند جانا بھی ہے، میں تاریخ کا طالب علم رہا ہوں اس لیے ازبکستان کی تاریخ سے اچھی طرح واقف ہوں اس لیے بخارا اور ثمر قند جانے کے لیے پرجوش ہوں۔قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان ازبکستان کے

صدر شوکت مرزیوف کی دعوت پر ازبکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچے۔وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیر اعطم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی اس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



معافی اور توبہ


’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…