جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب میں مطالعہ پاکستان کی کتاب کا سٹاک مارکیٹ سے اٹھالیا گیا

datetime 13  جولائی  2021 |

لاہور( آن لائن ) پنجاب نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) کی جانب سے شائع ہونے والی گریڈ 7 کے لیے جاری کردہ سوشل اسٹڈیز کی کتاب کو اہم شخصیات میں 1965 میں جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کی تصویر کے ساتھ ملالہ یوسف زئی کی تصویر پرنٹ کرنے پر ضبط کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے

مطابق کتاب کے صفحہ 33 پر چند اہم شخصیات کی تصاویر شائع کی گئیں جن میں قائد اعظم محمد علی جناح، قومی شاعر علامہ اقبال، سر سید احمد خان، لیاقت علی خان، عبدالستار ایدھی، بیگم رانا لیاقت علی خان، نشانِ حیدر وصول کرنے والے میجر عزیز بھٹی شہید اور ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ٹی بی، پولیس اور دیگر ایجنسیاں شہر بھر کی دکانوں پر چھاپے مار رہی ہیں اور ملالہ یوسف زئی کی تصویر میجر عزیز بھٹی کے ساتھ شائع کرنے رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔عہدیداروں کی ٹیم نے سب سے پہلے گلبرگ کے منی مارکیٹ میں واقع او یو پی آفس پر چھاپہ مارا اور کتاب کا پورا اسٹاک ضبط کرلیا۔انہوں نے پرنٹنگ پریس کو ایک خط بھی تھمایا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کتاب کو این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک پبلشر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کتاب 2019 میں پی سی ٹی بی کو نظر ثانی اور این او سی جاری کرنے کے لیے پیش کی گئی تھی، بورڈ نے اس کے مواد کا جائزہ لینے کے

بعد اسے اشاعت کے لیے منظور نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے این او سی جاری نہ کرنے کے باوجود کتاب شائع کی ہے’۔انہوں نے کہا کہ پی سی ٹی بی کے عہدیداروں، پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے ان کی دکان کا دورہ کیا، کتاب کے بارے میں پوچھا اور اسے ضبط کرنے کے احکامات کو پڑھ کر سنایا۔پی سی ٹی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر فاروق مظہر رپورٹ کے فائل کیے جانے تک رائے کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے جبکہ اس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ کتاب اس لیے ضبط کی گئی کیونکہ اسے این او سی کے بغیر شائع کیا گیا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…