بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حافظ آباد، 7 سال کی گونگی بہری بچی سے زیادتی

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد،سرگودھا (این این آئی)حافظ آباد میں 7 سال کی گونگی بہری بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق حافظ آباد میں 7 سال کی گونگی بہری بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔دوسری

جانب کیھوڑہ میں 60 سالہ بیوہ ماں کو تشدد کا نشانہ بنا کر بازوتوڑنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم کامران نے مبینہ طور پر اپنی ماں پر تشدد کیا پولیس نے 60سالہ ماں کی درخواست پر ملزم کامران کو گرفتار کر کے تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق کیھوڑہ کے علاقہ اسلام گنج میں نوجوان کامران نے مبینہ طور پر اپنی 60 سالہ بیوہ ماں زرینہ بیگم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔ جس پر خاتون کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ پر متاثرہ بیوہ خاتون کے ویڈیو بیان پر فوری ایکشن کرتے ہوئے کیھوڑہ پولیس چوکی نے مبینہ طور پر اپنی حقیقی بیوہ ماں پر تشدد کرنے والے ملزم کامران کو فوری طور پر گرفتار کر لیا اور ملزم کامران کی بیوہ ماں زرینہ بیگم کی درخواست پر تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔یہاں یہ امر قبل ذکر ہے کہ تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت علاقہ میں درج یہ پہلا اور پنجاب کا دوسرا مقدمہ ھے۔یاد رہے کہ تحفظ والدین آرڈیننس بل چندروز قبل منظور ہو کر نافذ العمل ہوا ھے جس کے ذریعے بوڑھے والدین کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…