منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

خیبر پختونخواہ میں بلیک میلنگ کا سلسلہ چل رہا ہے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے پولیس کمپلینٹ کمیشن اور پبلک سیفٹی خیبر پختونخوا میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ عدالت عظمی نے ملازمین گریڈ 17 میں بھرتی کے معاملے پر کے پی کے حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل

کے پی کے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملہ پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ بغیر پبلک سروس کمیشن کے کیسے درخواست گزاروں کو پروموٹ کر دیا گیا۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملازمین کی اپ گرڈیشن ہوئی ہے،درخواست گزاروں نے توہین عدالت کی درخواست دی تھی اس لیے ریگولر کردیا۔ دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ چند افراد کے علاوہ باقی سارے ملازمین کو ریگولر کردیا گیا ہے،سول ججز بھی بغیر مقابلے کے امتحان کے تعینات ہوتے ہیں۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ججز پبلک سروس کمیشن کے تحت نہیں آتے ان کیلئے الگ شرائط ہوتی ہیں۔اس دوران چیف جسٹس نے گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کے پی کے میں بلیک میلنگ کا سلسلہ چل رہا ہے،عدالت کسی کو ریگولرائز نہیں کرسکتی یہ حکومت کا کام ہے،عدالتوں کے فیصلوں سے ریگولرائزیشن نہیں ہو سکتی قانون کے مطابق ہوتی ہے۔ عدالت عظمی نے کے پی کے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے معاملہ پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…