جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

نوجوان بیٹے نے ساس، بیوی، سالے اور بھاوج سے ملکر 70 سالہ بیوہ ماں کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا،زمین نے خون سفید کر دیا

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)زمین ہتھیانے کی خاطر نوجوان بیٹے نے ساس، بیوی، سالے اور بھاوج سے ملکر 70 سالہ بیوہ ماں کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس نے تاحال پولیس کارروائی نہ ہونے پر ارباب اختیار سے انصاف مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر کے گاوں کمال تھہیم چاہ چنجڑ کھوہ میں

70سالہ بیوہ بنو مائی کو زمین کے تنازعہ پر نوجوان بیٹے محمد اسلم نے بیوی، بھاوج، ساس اور سالہ کی مدد سے بہیمانہ تشددکرکے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں بنومائی نے ملزمان کیخلاف تھانہ صدر بھکر کو بیان ریکارڈ کروایا جس پر تاحال پولیس کاروائی نہ ہونے پر متاثرہ خاتون نے کارروائی کیلئے درخواست دی اور بتایا گیا قبل ازیں بھی کئی مار مارا پیٹا گیا جس کے پوتے عمران اسلم کا کہنا ہے کہ ہمارا زمین کا تنازعہ اپنے چچا سے چلا آرہا ہے مگر زمین کو ہتھیانے کیلئے میرے چچا چاچی وغیرہ نے ملکر میری دادی پر بہت تشدد کیا۔جس کی درخواست پرپولیس تھانہ صدر کاروائی کی بجائے ہمارے خلاف درخواست لیکر ہمیں تفتیش کیلئے طلب کررہی ہے۔ اس لئے وزیراعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ دادی کوانصاف اور جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب سرگودھا ریجن میں پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کرجعلی ساز گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے تیسرے ملزم کی تلاش شروع کر دی جن پرسیشن جج اور ریڈر بن کر ٹیلی فون کالز پر افسران کو احکامات جاری کرنے کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق جعل ساز گینگ کے گرفتار مرکزی ملزم محمد اقبال نے خود کو سیشن جج بن کر ڈی پی او اور ججز کو کالیں کیں اور ڈی پی او چنیوٹ سے تھانہ لنگرآنہ میں دو مقدمات درج کروا لئے اور سیشن اور سول کورٹس کے ججز علاقہ بھوانہ کو ملزمان کے ریمانڈ کیلئے کالز کیں۔

جبکہ ایس ایچ او لنگرآنہ کو متعدد کالز پر ہدایات دیں تو شک گزرنے پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کالز کا ڈیٹا حاصل کیا تو جعل ساز گینگ کا انکشاف ہوا اور تھانہ لنگرانہ پولیس ٹیم نے سرگودھا ریجن کے علاقہ نور پورتھل اور بھکر میں چھاپوں کے دوران جعلی ساز مرکزی کردار محمد اقبال اور اس کے ساتھی ریڈر بن کر کالز کروانے والے ساتھی غلام رسول کو گرفتارکر لیا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس مصروف تفتیش ہے اور ان کے تیسرے ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…