جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 200 میگاواٹ شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 200 میگاواٹ کی سطح پر برقرار رہی۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اتوار کو بجلی کی مجموعی پیداوار22 ہزار800 میگاواٹ اور ملک بھر میں بجلی کی

طلب 25 ہزار میگاواٹ رہی۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال زیرو رہی، آئیسکو کو 1800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آئیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1800 میگاواٹ ہے اور شارٹ فال کے باعث آئیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو ئی،پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ اسلام آباد میں ہر 4 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں ہر 2 گھنٹے بعد بجلی بند کی جا رہی ہے۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ اسپتالوں کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے تاہم ہسپتال انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل بندوبست بھی رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…