بدھ‬‮ ، 11 جون‬‮ 2025 

گرج چمک کیساتھ بارش ،گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم بعد دوپہر بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا،

شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): بلوچستان: کوہلو 30 ، بارکھان ، زیارت 07 ، لورالائی 06 ، ڈی جی خان (فورٹ منرو 10، سٹی 08) ، گلگت بلتستان: بونجی ، ہنزہ ، بگروٹ 03 ، استور01 اور خیبر پختونخواہ: بالاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،دادو47، شہید بینظیر آباد ،دالبندین44اورنوکنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2200سال بعد


شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…