پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کنگنا رناوت کے ساتھ افیئر کی خبریں ،کاجول نے اجے دیوگن کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دیدی

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کنگنا رناوت میں قربتیں بڑھنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔سپر ہٹ فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی‘ کی شوٹنگ کے دوران خبریں تواتر سے آنے لگی تھیں کہ اجے دیوگن اور کنگنا رناوت میں اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے

اور جلد دونوں کے تعلقات ایک نیا موڑ لے لیں گے۔رپورٹ کے مطابق دونوں فنکار فلم ’تیز‘ اور ’راسکل‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان خبروں پر اداکارہ کاجول کا صبر جواب دے گیا اور کاجول نے اجے دیوگن کو دھمکی دی کہ اگر کنگنا رناوت سے دوستی ختم نہیں کی تو میں دونوں بچوں کے ہمراہ گھر چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔ تاہم ایسا ہونے سے پہلے ہی معاملات ٹھیک ہوگئے۔اداکار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ میرا کسی کے ساتھ افیئر نہیں ہے، میڈیا والے دو لوگوں کو ساتھ دیکھ کر کوئی بھی خبر بنا لیتے ہیں، میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں، میں اپنے کام اور گھر سے محبت کرتا ہوں۔ دوسری جانب بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ اور ماضی کے شہرت یافتہ بھارتی فلموں کے ہیرو راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی شرٹ پر ایمبرائیڈری کی۔اداکاری سے کنارہ کشی کے بعد بطور مصنفہ کام کررہی تھیں۔ تاہم اب انھوں نے ایک نئے میدان کا چنائو کیا ہے اور یہ ایمبرائیڈری ہے۔اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھون نے اپنی شرٹ پر بڑی مہارت کے ساتھ ایک بڑی سی شہد کی مکھی کڑھائی کے ذریعے بنائی ہے۔ انکی اس مہارت پر ان کے پرستاروں نے انھیں ملٹی ٹیلنٹڈ (کئی صلاحیتوں کی حامل شخصیت) قرار دیا ہے۔اس موقع پر انھوں نے تحریر کیا ہے کہ انگلیوں کو حرکت دینے سے ذہن کام کرنے لگتا ہے اور ایسی مصروفیت سے اگر میری شرٹ پر اچھی سے ایمبرائیڈری بن جائے تو یہ بہت اچھا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…