بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بلب اور پنکھے میں رہنے والی گھریلو ملازمہ کو ڈھائی لاکھ کا بِل مل گیا

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن )بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گونا میں جھونپڑی کی رہائشی 65 سالہ رام بائی نامی خاتون کو صرف ایک بلب اور پنکھا استعمال کر نے پر بِل ڈھائی لاکھ کا موصول ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ان کا بِل 300 سے 500 روپے تک آتا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب خاتون دو ماہ بِل جمع نا کرواسکیں

جس پر دو مہینے بعد انہیں ڈھائی لاکھ روپے کی بھاری رقم کا بِل موصول ہوا۔رپورٹ کے مطابق معمر خاتون یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں اور انہوں نے فوری طور پر بجلی کے محکمے کے دفتر کا رخ کیا لیکن وہاں ان کی سننے والا کوئی نا تھا۔خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرکے پیسے کماتی ہوں، کئی کئی دن تک بجلی کے دفتر گئی لیکن وہاں میری فریاد کسی شخص نے نہیں سنی۔ دوسری جانب جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ اس کی سنگل ڈوز کووڈ 19 ویکسین کورونا کی بہت زیادہ متعدی ڈیلٹا قسم کے خلاف موثر ثابت ہوئی ہے اور مدافعتی ردعمل کم از کم 8 ماہ تک برقرار رہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے م طابق کمپنی کی جانب سے 2 تحقیقی رپورٹس کو جاری کیا گیا۔ایک تحقیق میں 8 افراد شامل تھے جن کو جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ ویکسین کا استعمال کرایا گیا تھا۔تحقیق میں ان افراد کے خون میں موجود مدافعتی نظام کے خلیات اور اینٹی باڈیز کو سب سے بھارت میں دریافت ہونے والی کورونا کی قسم ڈیلٹا کو موثر طریقے سے ناکارہ بناتے ہوئے دریافت کیا گیا۔دوسری تحقیق ویکسین استعمال کرنیوالے 20 افراد پر مبنی تھی۔جانسن اینڈ جانسن کے چیف سائنٹیفک آفیسر پال اسٹوفلز نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ہماری ویکسین سے کووڈ 19 کے خلاف دیرپا تحفظ اور ڈیلٹا کو ناکارہ بنانے والی سرگرمیوں کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

جانسن اینڈ جانسن کی ذیلی شاخ جانسین کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سربراہ میتھائی مامین نے بتایا کہ یہ ڈیٹا 8 ماہ تک جاری رہنے والی تحقیق کا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سنگل ڈوز ویکسین مضبوط اینٹی باڈی ردعمل پیدا کرتی ہے جس کا اثر کم ہونے کی بجائے وقت کے ساتھ بڑھتا ہے۔اس سے قبل جانسن اینڈ جانسن نے جنوری کے آخر میں ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے نتائج جاری کیے تھے،

جن میں بتایا گیا تھا کہ یہ معتدل اور شدید بیماری کی روک تھام میں 66 فیصد تک مثر ثابت ہوئی، تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ شدید بیماری کے خلاف اس کی افادیت 85 فیصد تھی۔کمپنی نے بتایا کہ امریکا میں یہ ویکسین معتدل اور شدید بیماری کے خلاف 72 فیصد، لاطینی امریکا میں 66 فیصد اور جنوبی افریقہ میں 57 فیصد موثر رہی۔تاہم اب پہلی بار ڈیلٹا قسم کے خلاف اس کی افادیت کا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…