پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ     موبائل فونز کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت نے مقامی سطح پر موبائل فون کی مینو فیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی ویلیو کے مطابق 6 مختلف سلیبز پر ریگولیٹری ڈیوٹی (برآمدی ٹیکس )پر نظر ثانی کردی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق درآمد شدہ ڈیوٹی 30 ڈالرتک کی قیمت والے موبائل

فونز پر ڈیوٹی 300 روپے ہی رہے گی جبکہ ایسے موبائل جن کی ویلیو 30 ڈالرز سے زیادہ اور 100 ڈالر سے کم ہے ان پر فی موبائل 3000 روپے تک برآمدی ٹیکس لیا جائے گا اس سے قبل فی موبائل ریگیولیٹری ریٹ 2ہزار940روپے تھا۔رپورٹ کے مطابق جن سیٹ کی قیمت 100 ڈالرز سے زیادہ ہے اور 200 ڈالرز سے کم ہے ایسے موبائل فونز کی ریگولیٹری ڈیوٹی 4ہزار510سے بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔جن موبائل فونز کی قیمت 200 ڈالرز سے زیادہ اور 350 ڈالرز سے کم ہے ان پر ڈیوٹی 6 ہزار 180 سے بڑھا کر 11 ہزار روپے پر سیٹ کردی گئی ہے۔500 ڈالرز سے کم اور 350 ڈالرز سے زیادہ قیمت والے موبائل فون کی ڈیوٹی 17 ہزار 650روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے فی سیٹ کردی گئی ہے جبکہ 500 ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فون پر ڈیوٹی 31ہزار 520روپے سے کم کر کے 22 ہزار کردی گئی ہے۔ایف بی آر نے تخمینہ لگایا ہے کہ تین سلیبز میں اضافے سے مزید 16 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…