لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت کا سڑکوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے 25 ہزار سے زائد بیلدار اور انسپکٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا،فیصل آباد کی شاہراہوں پر مانیٹرنگ کیلئے 400 سے زائد بیلدار اور انسپکٹر بھرتی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں سڑکوں کی نگرانی اور دیکھ بھال کیلئے مانیٹرنگ فورس بنانے جارہی ہے جس سے ہر سڑک کی الگ سے دیکھ بھال ہو گی،کمیونکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ انسپکٹر اور بیلدار بھرتی کریگا جس کیلئے پنجاب حکومت نے منظوری دے دی ہے ،بیلدار تین کلومیٹر تک کی سڑک پر تعینات ہوگا جہاں وہ سڑک کی دیکھ بھال کرے گا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑک پر متعلقہ انسپکٹر کو آگاہ کرے گا جس پر محکمہ فوری ایکشن لیتے ہوئے سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کرے گا۔حکام کے مطابق سڑکوں کی دیکھ بھال پر سالانہ اربوں روپے کا بجٹ خرچ ہوتا ہے جن کے تحفظ کے لیے فورس بھرتی ہو گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں
-
میاں بیوی کے قتل کا ڈرامائی ڈراپ سین، 22 سالہ سگا بیٹا ہی قاتل نکلا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے
-
سستا گھر لینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، نیشنل ہاؤسنگ پالیسی نافذ



















































