جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

کرینہ کپور نے فلم’ ’جب وی میٹ‘‘ سے بوبی دیول کو کیوں نکلوایا ؟

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار امتیاز علی نے کرینہ کپور کے کہنے پر فلم ’جب وی میٹ‘ سے بوبی دیول کو نکال کر شاہد کپور کو سائن کیا۔ بالی ووڈ کے بیبو کرینہ کپور کی شاہد کپور کے ساتھ ’جب وی میٹ‘ کا شمار انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے لیکن اس فلم کے پس منظر کے حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس فلم کے لیے ہدایت کار امتیاز علی نے

اداکار بوبی دیول کو سائن کرلیا تھا اور ان کے مدمقال پہلے عائشہ ٹاکیہ اور پھر پریٹی زنٹا کو رکھا گیا تاہم بعد میں کرینہ کپور نے فلم میں انٹری لی۔رپورٹس کے مطابق ان دنوں کرینہ کپور مسلسل ہٹ فلمیں دے رہی تھیں اور ان کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاروں میں ہونے لگا تھا، یہی وجہ ہے کہ فلم کے ہدایت کار نے فوری طور پر کرینہ کپور کو سائن کرلیا تاہم کرینہ نے فلم کرنے کے لیے ایک شرط رکھ دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کرینہ نے ہدایت کار سے کہا وہ اس فلم میں صرف اپنے بوائے فرینڈ شاہد کپور کے ساتھ کام کریں گے جس کے لیے امتیاز علی فوری طور پر مان گئے اور بوبی دیول کو اطلاع دیے بغیر شاہد کپور کو سائن کرلیا اور بعد ازاں فلم میں شاہد کپور کے کردار ’ادتیا‘ کو بے حد پسند کیا گیا۔دوسری جانب اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شاہ رخ خان کیساتھ راج کمار ہیرانی کی فلم مل گئی تو وہ چھت پر چڑھ کر زور زور سے سب کو بتائیں گی۔اداکارہ تاپسی پنو بالی ووڈ کو اب تک بدلہ، پنک، تھپڑ، سانڈ کی آنکھ اور ملک جیسی کامیاب فلمیں دے چکی ہیں اور کورونا کے باعث فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے باوجود ان کے پاس رشمی راکٹ، لوپ لپیٹا، دوبارہ، وہ لڑکی ہے کہاں اور سیکشن 375 جیسی فلمیں موجود ہیں لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ انہیں راج کمار ہیرانی کی فلم بھی مل گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ رومانس کنگ شاہ رخ خان پہلی بار نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ فلم کررہے ہیں اور وہ اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ہدایت کار کیساتھ شوٹنگ کا آغاز کردیں گے اور فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ تاپسی پنو کو کاسٹ کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ملنے پر اداکارہ تاپسی بنو سے جب پوچھا گیا تو اداکارہ نے جواب دیا ’’اگر ایسا کچھ ہورہا ہوگا نہ تو میں چھت پر چڑھ کر زور زور سے سب کو بتاؤں گی، یہ خبر چھپانے والی تھوڑی نہ ہے بلکہ سب کو بتانے والی ہے، لہذا آپ لوگ کہیں بھی ہوں گے اگر مجھے یہ فلم ملی تو آپ سب کو پتہ چل جائے گا۔واضح رہے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی جب کہ راج کمار ہیرانی کی فلم بھی اگلے سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…