بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان سرفراز کی مزید تنزلی ہوگئی

datetime 2  جولائی  2021 |

لاہور (این این آئی) سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان سرفراز کی مزید تنزلی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 5 برس پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز اے کیٹیگری میں شامل ہوئے جو اب سی کیٹیگری میں جا پہنچے ۔

سرفراز احمد کی گزشتہ برس اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی تھی اور اب وہ سی کیٹیگری میں عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز اور نعمان علی کے ساتھ شامل ہیں۔سرفراز احمد گزشتہ سیزن میں ایک ون ڈے میچز اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز ہی پاکستان کی جانب سے کھیل سکے تھے۔ انہوں نے گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس کے بعد انہیں 25 اپریل کو ہرارے میں زمبابوے کے خلاف موقع دیا گیا۔سرفراز نے ون ڈے میچ 7 اپریل کو سینچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا اور اس دوران انہیں کسی ٹیسٹ میچ میں موقع نہیں ملا جب کہ سرفراز نے آخری ٹیسٹ میچ جنوری 2019 میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کیٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ کا یہ ماہانہ معاوضہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے تھا۔پی سی بی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد اس وقت وکٹ کیپر ہیں اس لیے انہیں سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…