جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں گائے ،بیل ،بکروں کے ساتھ صحرائی جہاز بھی لینڈ کرگئے

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سپرہائی وے کراچی پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں گائے،بیل ،بکروں کے ساتھ صحرائی جہاز بھی لینڈ کرگئے یہ صحرائی جہاز کہلانیوالے خوبصورت نقش و نقار بنے اونٹ سندھ کے مختلف شہروں سے آئے ہیں۔10 جون سے لگنے والی

مویشی منڈی کے21 ویں روز نواب شاہ، نوشہرو فیروز، کندکوٹ، عمر کوٹ اور شہداد پور سےآنے والے خوبصورت نقش ونقار بنے یہ صحرائی اونٹ عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،بیوپاری ڈاٹی ،سکرائی،لاڑی اور ریگستانی نسل کے اونٹوں کی قیمتیں ایک سے پانچ لاکھ ڈیمانڈکررہے ہیں ہے،تھری صحرائی جہازوں کی قیمت چار سے چھ لاکھ مقرر ہے،عمرکوٹ سے آنے والے بیوپاری کا کہنا ہے کہ سندھی نسل کے اونٹ ہیں دو لاکھ سے کم دام میں نہیں دیں گے،کالے،بھورے، لال اور سنہری رنگ بھرے صحرائی اونٹ دل موہ لیتے ہیں اونٹ خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کا کہناہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی اونٹ کی قربانی کریں گے پچھلے سال 70 ہزار میں اونٹ خرید لیا تھا ابھی پسند نہیں آیا،ننھے خریدار معاذ کا کہنا ہے کہ ہرسال اونٹ لینے آتے ہیں ابھی مناسب دام نہیں مل رہے’ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں نے اونٹوں کی سجاوٹ میں دن رات ایک کررکھاہے،دیدہ زیب نقش و نقار بنے اونٹ آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں،میڈیا ترجمان یاور رضا چاولہ نے مزید کہا کہ اونٹوں کے بلاک میں پانی ،بجلی اور چارے کی سہولت24 گھنٹے موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…