جمعرات‬‮ ، 05 جون‬‮ 2025 

فلور ملز مالکان نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )فلور ملزمالکان نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے اضافہ کر دیا جس سے اس کی پرچون قیمت 1090روپے سے بڑھ کر 1110روپے ہو گئی ہے ۔فلور ملز مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2050روپے سے 2060روپے ہے جبکہ حکومت نے ایک من گندم کی قیمت 1800روپے مقرر کی تھی ،

ہمیں حکومت گندم فراہم نہیں کر رہی ،اس صورتحال میں20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔فلورملز مالکان نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں جیسے جیسے گندم کی قیمت بڑھے گی اسی تناسب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھی، سبزیاں اور برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا ہے، 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں برائلرمرغی 6 روپے 92 پیسے فی کلو، دال مونگ 7 روپے 2 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ حالیہ ہفتے آلو، گڑ، مٹن، بیف کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انڈے 85 پیسے فی درجن، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 24 پیسے، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 5 روپے 62 پیسے، پیاز 5 روپے 34 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ٹماٹر 13 روپے 90 پیسے، لہسن 7 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ دال مسور ایک روپے 25 پیسے اور دال ماش 3 روپے 42 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ادارہ شماریات کی طرف سے

جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی کی نسبت جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد کمی ہوئی،مالی سال 2020-21 میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.90 فیصد رہی، جون میں شرح 9.70 فیصد ریکارڈ کی گئی، مئی کی نسبت جون میں مہنگائی میں 0.24 فیصد کمی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں انڈے 32.88 فیصد ، خوردنی گھی 23.75 فیصد ،مصالحہ جات23.27 فیصد ، کوکنگ آئل 21.93 فیصد ،ٹماٹر 19.67 فیصد ، گندم 18.99 فیصد، گوشت 16.66 اور دودھ 14.19 فیصد مہنگاہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…