اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں واحد وزیر ہوں جو کابینہ میں آٹے چینی کے بھائو بیان کرتا ہوں جس کی وجہ سے میرا مذاق بھی اڑایا جاتا ہے ۔ 15بار وفاقی وزیر بنا لیکن کبھی بھی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،
ہمیشہ غریبوں کیلئے کھڑا ہوا ہوںاور ہوتا رہوں گا ۔ انکا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی وجہ سے راولپنڈی پہلے نمبرپر لائے ۔ وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے کہا ہے کہ آپ لاہور سے الیکشن لڑیں آج میں کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر تا ہوں ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بدل گئی ہے، اپنے اڈے کسی کو نہیں دیں گے۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بہت زبردست تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر بات ہوئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے افغانستان، کشمیر اورعالمی امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سوالوں کے جوابات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دئیے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کبھی کسی پاکستانی کو غیر ملک کے حوالے نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی پر عمران خان کی حکومت نے کوئی سپورٹ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ افغانستان میں حالات بہتر ہوں۔ انہوں ں ے کہا کہ ہم خود کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طورخم اور چمن بارڈرکو الیکٹرانک کرنے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر مہاجرین کا مسئلہ پیدا ہوا تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہشیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں حال ہی میں بلوچستان اور کے پی کے بارڈرز پر گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات اچھے ہیں تو تب ہی گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر 90 فیصد اور ایران بارڈر 50 فیصد تک سیل کر دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تھوڑی بہت ٹْک ٹک لگی رہے گی تاہم پاکستان ان مسائل سے بہتر طریقے سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر فیصلہ کریں تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ بگ پاور افغانستان سے نکل گئی۔ انہوں ں ے کہا کہ اصل ملک جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے وہ انڈیا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ہو گی۔ایف اے ٹی ایف کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شق کو بھی دور کردیں گے۔شیخ رشید احمد ں ے کہا کہ ساری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی اور سب نے کہا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔