پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

شیخ رشید کا آزاد کشمیرکی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان وزیراعظم کا وفاقی وزیرکو لاہور سے الیکشن لڑنے کا مشورہ

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت اپنے اڈے امریکہ کو نہیں دے گاامریکہ کو اڈے نہ دینے کے فیصلے پر پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کی ترقی افغانستان سے وابستہ ہے ہم افغانستاں میں امن چاہتے ہیں ایران اور افغانستان کے ساتھ اسی سال سرحد مکمل طور پر بند کر دیں گے،مجھے فخر ہے عمران خان میری بات مانتا ہے،

عمران خان کے ساتھ کشمیر جارہا ہوں عمران خان نے مجھے اہم ترین وزارت دی ہے،میں بتا نہیں سکتا کہ کشمیریوں کے لئے میری قربانیاں ہیں، میں نے کبھی کشمیریوں سے ووٹ نہیں مانگا،آج ایک مزدور کے لئے ووٹ مانگا،مجھے اللہ کے بعد عمران خان پر اعتماد ہے میں مالشیا نہیں جو وزارت کا بھوکا ہوہم غریبوں کے ترجمان ہے ، میں 4 حلقوں سے امیدوار تھا میں عمران خان کیساتھ کشمیر جا رہا یوں میں بتا نہیں سکتا،میرے پاس وزارت داخلہ ہے میں بتا نہیں سکتا،میں مروں گا تو کشمیریوں آپکو پتا چلے گا کشمیریوں کیلئے میری کیا قربانی ہے،عمران خان اس ملک کی تقدیر بد لے گا، ان خیالات کااظہارانہوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں حلقہ ایل اے 43ویلی(4)سے تحریک انصاف کے امیدوارجاوید بٹ کی انتخابی مہم کے حوالے سے لال حویلی کے باہر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ میں مالشی وزیر نہیں ہوں میری پندرہویں وزارت ہے، لال حویلی کے باہر جلسے سے خطاب وعدہ کرتا ہوں متروکہ وقف املاک کی ساری جائیدادیں نیلام کردوں گا پہلے راولپنڈی کا تعلیم میں 27واں نمبر تھا آج میرا شہر نمبر1 ہے عمران خان کے اسمبلی کے خطاب کے بعد ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہے وزیراعلی کو کہا ہے کہ نالہ لئی کا فوری افتتاح کرو ورنہ یہ اپوزیشن کیا ہے انکا انجن بھی دھواں دے رہا ہے یہ اگلے الیکشن میں بھی عمران خان مقابلہ نہیں کر سکتے مہنگائی ہے میں عمران خان سے بھی کہتا ہوں میں کابینہ میں آٹے،چینی،گھی،دال کا ریٹ بتاتا ہوں،اپوزیشن عمران خان کے لئے تر نوالہ ہے یہ اپوزیشن عمران خان کا اگلے الیکشن میں بھی مقابلہ نہ کر سکے گی میں واحد وزیر ہوں جو کیبنٹ میں دالوں گھی اور آٹے کا ریٹ بتاتا ہوں مجھے عمران خان نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا کہا تھا مگر میں نے کہاکہ پنڈی چھوڑ کر مزید بھاری

نہ ہو جاؤں نالہ لئی پراجیکٹ مکمل ہوتے ہی سلیوٹ مار کر سیاست سے علیحدہ ہو جاؤں گاآخری پراجیکٹ نالہ لئی ہے جس دن نالہ لئی بن گئی میں آپکو سلیوٹ مار کر سیاست کو چھوڑ دوں گا 70سال کنٹونمنٹ میں کوئی کالج نہیں تھا رکشہ ڈرائیور کی دو بیٹیوں نے سی ایس ایس پاس کیا ہے میں رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ لیکر دیا ہے میں کشمیریو آج سے کشمیری کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کرتا ہوں میں آپ کا نمائندہ ہوں مجھے فخر ہے میری پندرہویں وزارت ہے کوئی شخص مجھ پر الزام نہیں لگا سکتا ایک

شخص جو شہر میں الیکشن چلاتا ہے اسکو ٹکٹ دلوایا لال حویلی غریب لوگوں کیساتھ چلتی ہے مقبوضہ کشمیر میں سیاست کی تھی آزاد کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کرتا ہوں،مجھے 15ویں وزرات پر فخر ہے،کوئی عمران خان کو نہیں کہہ سکتا وہ کرپٹ ہے میں نے رکشہ چلانے والے کو عمران خان سے ٹکٹ دلوایا ثابت کیا لال حویلی غریب کے ساتھ چلتی ہے میں نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی سیاست کرتا رہا آج سے آزاد کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کرتا ہوں مجھے پتہ ہے

ملک میں مہنگائی ہے میں آٹے دال کا بہاؤ بتانا ہوں 23 جولائی کی رات کو ہم اللہ کے شکرانے کا جلسہ کرینگے کیونکہ ہم 25کو جیت جائیں گے،پاکستان کی فوج ایک عظیم فوج ہے جو 70 ہزار نذرانہ دینے کے بعد جان ہتھیلی پر رکھ کر پھر بھی حفاظت کر رہی ہے،ہم علم کا شہر ہیں ہم نے اللہ کے نبی کا جھنڈا بلند کیا میں نے 27 ویں رمضان کی رات کعبہ میں گزاری ہم گناہ گار لوگ ہیں ہم ختم نبوت سپاہی ہیں ختم نبوت پر ہماری جان قربان ہے کشمیریوں آپ تحریک انصاف کو کامیاب کرینگے

،کشمیریوں گھبرانا نہیں عمران خان کے بعد سب سے زیادہ آپ کا خیال رکھوں گایہاں آواز تھی کہ کشمیری اپنا ووٹ بیچتا ہے ہم نے یہ تاثر ختم کیامجھ سے وعدہ کرو کہ کشمیر کے الیکشن میں بلے کو ووٹ دو گے وعدہ خلافی کی تو لال حویلی کے موکل تمہیں پکڑ لیں گے میں پیر فقیر والا آدمی ہوں ہم نے ریڑھی لگانے والے کو میئر بنایا اور آج رکشہ چلانے والے کو ٹکٹ دیا.بعدازاں امیدوار حلقہ ایل اے 43ویلی 4 جاوید بٹ نے کہا ہے کہ میں رکشہ ڈرائیور تھا میرا والد سبزی کا کام کرتا تھا50سال سے جو سلیکٹ ہو کر گئے اور جھوٹے وعدے کئے آپ کے سامنے ہیں شیخ رشید جیسا لیڈر ہمیں کبھی نہیں ملے گا،ہمارا جینا مرنا لال حویلی میں ہے کشمیری برادری کے تمام مسائل حل کروں گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…