منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال2019-20ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست دی تھی،

نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 2020-21ء کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے در خواستیں دی تھیں۔ نیپرا کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لئے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ کمرشل صارفین کے لئے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر 2021 سے لاگو کیا جائے گا،اعلامیہ کے مطابق اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ ایک سال تک لاگو رہے گی، اطلاق تمام صارفین پر ہو گا صرف لائف لائن اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔دوسری جانب عید قرباں میں ابھی 20 روز باقی ہیں لیکن عوام کی قربانی ابھی سے شروع ہوگئی‘ ٹماٹر۔پیاز۔لہسن اور ادرک کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کو مزید پریشان کردیا ہے۔عیدقرباں سے پہلے ہی عوام کی قربانی۔ٹماٹر۔پیاز۔لہسن اور ادرک کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔20 روپے کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر 80 روپے میں پہنچ گیا۔ادرک 4 سو روپے کلو سے 480 روپے کلو ہوگیالہسن 150 روپے سے 2سو روپے کلو پہنچ گیا ہے۔25 روپے کلو پیاز 40 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔عید آنے میں کافی دن رہتے ہیں لیکن سبزی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات سے کوئی غرض نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…