بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

علی وزیر کو معاف کردیں، بلاول کی آرمی چیف سے درخواست لیکن جنرل قمر جاوید باجوہ نےکیا جواب دیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 2  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق آرمی چیف نے براہ راست پوچھے جانے والے سوالات کے خود جواب دئیے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا

اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکا کو قومی سلامتی کے معاملے پر بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں بلاول بھٹو، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضاگیلانی نے گفتگوکی، سیاسی قائدین نے عسکری قیادت سے افغانستان کی صورتحال پر کئی سوال کیے۔ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے آرمی چیف سے درخواست کی کہ علی وزیر کو معاف کر دیں جس کے جواب میں جنرل قمر باجوہ کہنا تھا کہ ایسا مسئلہ نہیں ، علی وزیر کو معافی مانگنا ہو گی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کچھ سیاسی قائدین نے آرمی چیف سے براہ راست سوالات کیے، آرمی چیف نے براہ راست پوچھے جانے والے سوالات کے خود جواب دیے، اپوزیشن کے سوالات پر ڈی جی آئی ایس آئی اور شاہ محمود قریشی نے جواب دیے۔ عسکری قیادت نے اجلاس کوبریفنگ میں کہا کہ افغان مسئلے پرنیوٹرل رہنا چاہتے ہیں، افغانستان میں کسی ایک گروپ کی طرف نہیں جاناچاہتے، افغان عوام جس کو منتخب کریں، ہم وہاں گھسنا نہیں چاہتے، پارلیمان فیصلہ کرے ہم نے کیا کرنا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چین اور امریکا کے معاملے پرکسی کیمپ میں نہیں، ہم نیوٹرل پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغان تنازع کے باعث 5 سے7 لاکھ پناہ گزینوں کی پاکستان آمد متوقع ہے، افغان پناہ گزینوں کو سرحدی علاقوں تک محدود رکھاجائیگا۔ اعلامیے کے مطابق سیاسی وپارلیمانی قیادت نے افغانستان میں امن، ترقی، خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکا نے کہا کہ ایسے اجلاس اہم قومی امورپر قومی اتفاق رائیکی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ایسے اجلاس مختلف قومی موضوعات پرہم آہنگی کو تقویت دینے کابھی باعث بنتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…