بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

سندھ ہائیکورٹ نےٹک ٹاک ایپ بحال کرنے کا حکم دے دیا‎

datetime 2  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔جمعہ کو ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں بھی جلد نمٹانے کا حکم دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی اے نے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔ پی ٹی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ایپ سے متعلق شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک ایپلیکیشن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…