جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کا یہ مطلب نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں، پاکستان

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے پا کستانی ڈرونز سے متعلق بھارتی بیانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیانات من گھڑت اوربے بنیاد ہیں ایسے بیانا ت سے خطے کو امن کو نقصان پہنچے گا ، مسئلہ کشمیر کا حل صرف کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق ہو گا ،

بھارتی بیانات سے اس کی متنازع حیثیت پر کو ئی فرق نہیں بڑے گا ، پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے واضح پوزیشن رہی کہ اس کا عسکری حل ممکن نہیں، جامع اور سنجیدہ مذاکرات سے ہی افغان مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے ،بھارت کا افغانستان میں کردار ایک سپائلر کا ہے افغانستان میں سفارتی عملے میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں، عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے سازگار حالات پیدا کرے،مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کا یہ مطلب نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دفتر خارجہ میں میڈیا کے نمائندوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ترجما ن دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ وکٹوریہ نیولینڈ کا سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے رابطہ ہوا ہے، سیکرٹری خارجہ نے افغان امن عمل کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی پاکستان جاپان سیاسی و عسکری مزاکرات کا اٹھواں دور منعقد کیا گیامجازری دور میں پاک جاپان تعلقات سمیت متعدد پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیاایف ایم پورٹل کو پانچ ممالک میں فعال کر دیا گیااس پورٹل کو جلد دیگر پاکستانی مشنز تک توسیع دی جا ئے گی ۔اقوام متحدہ کی بچوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر مظالم کو بے نقاب کیا ،بھارت نے کشمیر پر کل جماعتی کانفرنس میں کشمیریوں کی حقیقی نمائندہ جماعت اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں دی ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی واضح پوزیشن رہی ہے کہ اس کا کویی عسکری حل ممکن نہیںایک وسیع العمل, جامع اور سنجیدہ مزاکرات سے ہی افغان مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے افغانستان میں فوجی پیش قدمی سے فتح یاب ہونے کا مثبت اثر نہیں پڑے گا ،ہم یقین رکھتے ہیں کہ تمام سفارتی مشنز کا تحفظ

میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے۔امید رکھتے ہیں افغان حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھیں گے پاکستان کئی دھائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہویے ہے،بین الاقوامی برادری سے درخواست ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی

کے لئے سازگار حالات پیدا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امن مخالف بیان امن عمل میں مددگار ثابت نہیں ہو گا اس وقت الزام تراشیوں کی بجایے مثبت کو ششوں کی ضرورت ہے افغان قیادت کو اپنی تمام توانائیاں افغان امن عمل پر صرف کرنا چاہئیںافغان امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے توانائیاں صرف کی جانی چاہیںپاکستان

کا افغانستان مین سفارتی عملے میں کمی کا کوئی ارادہ نہیںافغانستان میں پاکستانی سفارتی عملہ افغانستان میں امن عمل میں سہولت کاری, ویزا خدمات اور ترقیاتی منصوبوں میں مدد کر رہے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسئلہ فلسطین کے حل سے مشروط کیا ہے یہ حل دو

ریاستی پالیس 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بحالی اور یروشلم کے فلسطینی ریاست کے دارلحکومت کے طور پر قابل عمل ہے .یوکرائن نے پاکستان کی امن بحری مشقوں 2021 میں بھی شرکت کی تھی ۔ وزیر اعطم کی بیان میں پاک امریکہ اور پاک چین تعلقات کی بات کی گئی ہے،ہم امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہشمند ہیںدونوں

ممالک افغان امن عمل میں باہمی معاونت کر رہے ہیںچین پاکستان کا قریبی دوست ہے چینی تمام موسموں میں آزمودہ شراکت دار ہے،چین کی مدد سے ہم نے سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ،اس مرحلے میں ہم 9 خصوصی اقتصادی زونز بنانے جا رہے ہیں وزیر اعظم نے پاکستانی

خارجہ پالیسی کی بنیاد کی تجدید کی ہم تمام ممالک سے بہتر تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہیں ترکی سے مختلف فورمز, ہارٹ آف ایشیا اور افغانستان کے حوالے سے قریبی رابطہ ہے۔دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی ڈرونز کے حوالے سے بھارتی بیانات کو مستر د کرتے

ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرونز کے حوالے سے بھارتی بیانات ، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ایسے بیانات سے خطے کے امن کو نقصان پہنچے گاافغان پارلیمان میں پاکستان مخالف بیان سازگار نہیں ہے ایسے بیانات سے احتزاز برتنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک اور افغانستان کا ہمسایہ ہے افغان امن عمل پر ماضی میں بھی ایران

کے ساتھ مل کر کام کیا افغانستان کے تمام ہمسائیوں کو افغان امن عمل کے لیے کام کرنا چاہییے مقبوضہ جموں اور کشمیر پر بھارت کو یاد دلاتے ہیں کہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلے اقوام متحدہ کے حل طلب ایجنڈا میں شامل ہے اس مسئلے کا حل صرف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی

کونسل قراردادوں کی روشنی میں استصواب رائے میں ہے بھارتی بیانات سے اس کی متنازع حیثیت پر کو ئی فرق نہیں بڑے گا بھارت کا افغانستان میں کردار ایک سپائلر کا ہے پاکستان اور امریکہ مل کر کام کر رہے ہیںخواہش ہے کہ امریکہ کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوظ کیا جا ئے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کی

بنیاد ہی پاکستان نے ڈالی ہے،افغان امن عمل نے گذشتہ برس تین سنگ میل اقدامات ممکن بنائے گے،اس صورتحال میں افغانستان کے بعد سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہوا ہے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑتا ہے ہم نے افغان طالبعلموں کو مختلف جامعات میں 6 ہزار سے زاید وظائف فراہم کیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان اسرائیل و دیگر ممالک کیساتھ مشترکہ بحری

مشقوں ‘سی بریز 2021’ میں بطور مبصر شرکت کررہا ہے، شرکت کا ہرگز مطلب نہیں کہ اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں تبدیلی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسئلہ فلسطین کے حل سے مشروط کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہیکہ اسرائیل 1967 سے پہلے کی پوزیشن پر اپنی سرحدوں کو لائے اور فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…