منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوئٹہ ایک بار پھر بم دھماکے سے لرز اٹھا

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 6سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء لانگو نے جائے وقوعہ کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی شب کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں گزر رہی تھیں کہ انکے قریب موٹرسائیکل میں

نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 3سے4کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جوکہ موٹرسائیکل میں نصب تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارت جیسا دشمن ملک بیٹھ کر پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کر رہا ہے اور اس مقصد کیلئے افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں افغانستان کے حالات جب تک معمول کے مطابق ٹھیک نہیں ہوتے اسکے اثرات ہم پر پڑتے رہیں گے اوردہشت گردی کے واقعات ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے اور اس میں خلل ڈالنا چاہتا ہے لیکن ہم انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب سرگودھا میں ہوٹل مالکان نے مزدوری مانگنے پر ڈنڈوں سے تشدد کر کے 17 سالہ ملازم کو قتل کر دیا اور کرنٹ لگنے سے موت قرار دیتے ہوئے مقتول کی نعش ورثاء کے سپرد کر دی جس کے پوسٹمارٹم کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد سے موت ثابت ہونے پر پولیس نے ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ کے علاقہ لک موڑ ہوٹل پر کام کرنے والے 17سالہ ملازم شہریار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

جس سے اس کی موت ہو گئی تو مالکان نے وقوعہ کو کرنٹ ظاہر کر کے مقتول کی نعش ورثاء کے سپرد کر دی۔ لیکن ورثاء نے صورتحال مشکوک ہونے پر نعش ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کروایا جس کی گزشتہ روز میڈیکل رپورٹ آنے پر ملازم پر مالکان کا ڈنڈوں سے تشدد ثابت ہو گیا جس سے اسکی موت ہوئی گئی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ شہریار کو مزدوری مانگنے پر قتل کیا گیا متعلقہ پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…